سونے کی قیمت مزیدگھٹ گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مزیدگھٹ گئی۔۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو 2700روپے کی کمی سے فی تولہ سونا2 لاکھ86ہزار400 روپے پرآگیا اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 2315 روپے کی کمی سے2 لاکھ 45 ہزار 541روپیہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں26 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونا 2741ڈالر پرآگیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ۔ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20ڈالر کی کمی سے 4ہزار 299ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 52ہزار 262روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 715روپے کی کمی سے 3لاکھ 87ہزار 741روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 220روپے کی کمی سے 6ہزار 464روپے کی سطح پر آگئی ہے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 189روپے کی کمی سے 5ہزار 541روپے کی سطح پر آگئی۔