پولا فاؤنڈیشن کا اشتراک ایک کروڑ چھوٹے کاشتکاروں کا بیمہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی(بزنس رپورٹر)بائر فاؤنڈیشن اور پولا فاؤنڈیشن نے گزشتہ ہفتے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں اعلان کیا کہ وہ سال 2030ء تک پاکستان، بنگلہ دیش، ملاوی، گھانا، نائیجیریا، کینیا اور مالی میں وہاں کی مقامی حکومتوں کے ساتھ مل کرایک کروڑ چھوٹے کاشتکاروں کوبیمے کا تحفظ فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔دونوں اداروں کے درمیان اس تعاون کا مقصد ان ممالک میں چھوٹے کاشتکاروں کی موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے تاکہ انہیں خشک سالی اور سیلاب کے بڑھتے ہوئے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے، جو ان کی فصلوں، روزگار اور عالمی غذائی تحفظ کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔ اس کی بدولت نجی اور عوامی تعاون کو فروغ دینے اور افریقہ اور ایشیا میں زراعت کے لیے بیمہ کی مارکیٹ کے قیام و فروغ میں بھی مدد ملے گی۔بائر پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد علی نے کہا کہ پاکستان میں چھوٹے کاشتکاروں کو موسمیاتی آفات، مثلاًسال2022ء میں سیلاب کے پیش نظر شدید اقتصادی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس سے فصلوں اور انفراسٹرکچر کو غیر معمولی نقصان پہنچا۔ ہم پولا فاؤنڈیشن کے تعاون سے بائر فاؤنڈیشن کے اس بروقت اور متعلقہ اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں جو ہمارے چھوٹے کاشتکاروں کومشکل حالات سے نمٹنے کو یقینی بنائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایدھی فاونڈیشن نے ایک اور طیارہ خرید لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ایدھی فائونڈیشن نے ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایک اور طیارہ خرید لیا ہے۔(جاری ہے)
ایدھی فاؤنڈیشن کے حکام کے مطابق ایئر ایمبولینس سروس کے لیے جدید ورژن کا پائپر سینیکا طیارہ خریدا گیا ہے۔ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے طیارہ بیرون ملک سے پاکستان لایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس طیارے کے بعد ایدھی فاونڈیشن کے پاس ایئر ایمبولینس سروس کے طیاروں کی تعداد 3 ہوجائے گی۔