کراچی(بزنس رپورٹر)دنیا کی سب سے بڑی کنزیومر مصنوعات نمائش امبیانٹے میں پاکستان سے نو کمپنیاں شریک ہوں گی۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں 7فروری سے شروع ہونے والی اس پانچ روزہ نمائش میں شریک پاکستانی کمپنیوں گھریلو سجاوٹ کی اشیاء ،کٹلری،دستکاری اور دیگر کنزیومر مصنوعات کی نمائش کریں گی۔اس نمائش میں دنیا بھر سے 81ممالک سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ3700نمائش کنندگان شرکت کریں گے،اس نمائش میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹڈاپ)کی جانب سے پاکستان پویلین کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔یہ نمائش پاکستانی کمپنیوں کو بین الاقوامی خریداروں سے روابط بڑھانے اور اپنی مصنوعات کیلئے نئی مارکیٹس کی تلاش میں معاون ثابت ہوگی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وریندرسہواگ کی آئی پی ایل میں شریک آسٹریلوی کرکٹرز پر تنقید

کراچی:

سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ آئی پی ایل میں شریک گلین میکسویل اور لیونگ اسٹون کا مذاق اڑانے لگے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ غیرملکی کھلاڑی اپنی ٹیموں کے لیے آئی پی ایل ٹرافی جیتنے میں وہ لگن نہیں دکھاتے جس کی ان سے توقع رکھی جاتی ہے، وہ یہاں چھٹیاں منانے آتے ہیں۔ 

وریندر سہواگ نے پنجاب کنگز کے گلین میکسویل اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے لیام لیونگ اسٹون کو بطور خاص ہدف تنقید بنایا۔

میکسویل، سہواگ کی زیرقیادت بھی پنجاب کنگز میں کھیل چکے ہیں۔ انھیں گزشتہ دن فرنچائز نے رائل چیلنجرز بنگلورو سے میچ میں ڈراپ کردیا تھا۔ 

اتوار کو لیونگ اسٹون کو بنگلورو نے بھی باہر بٹھادیا۔ سہواگ نے کہا کہ میکسویل اور لیونگ اسٹون میں جیت کی لگن ختم ہوچکی ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ ٹیرف کے اثرات پر رپورٹ جاری، پاکستان پسندیدہ ترین ملک قرار
  • فلسطین، مزاحمت اور عرب دنیا کی خاموشی
  • یوتھ پالیسی کے تحت نوجوانوں کواقتدار کے عمل میں  شریک کیا جائے گا،امیرمقام
  • سیالکوٹ تاجر برادری کا ایتھوپیا میں سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے لیے دلچسپی کا اظہار
  • ہیلتھ، انجینئرنگ اور منرلز شو میں ماڈلز کی دلکش کیٹ واک، جیولری اور ملبوسات کی شاندار نمائش
  • چینی فضائی کمپنیوں نے ”بوئنگ“ کے737 میکس جہازوں کے آڈرمنسوخ کردیئے
  • بجلی   کے بلوں میں صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ 
  • وریندرسہواگ کی آئی پی ایل میں شریک آسٹریلوی کرکٹرز پر تنقید
  • پاکستانی یوٹیوبر کا دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے ساتھ تاریخی اشتراک
  • پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا