یونیورسٹیز میں وی سیز کی تعیناتی کے قوانین میں ترامیم کی تجاویز منظور
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کی یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے قوانین میں ترامیم کا معاملے پرسندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے حکومتی ترامیم کی تجاویز کی منظوری دے دی۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر تعلیم سردار شاہ وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار اور شہناز وزیر علی کی خصوصی شرکت کی۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سکندر شورو نے کی۔قائمہ کمیٹی نے یونیورسٹیز ترمیمی بل دوبارہ اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی اور کمیٹی کے رکن صابر قائمخانی میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بل کی بھرپور مخالفت کی ہے۔قائمہ کمیٹی میں حکومتی اکثریت کے باعث ترامیم کی منظوری دیدی گئی ہے۔سندھ حکومت صوبے میں اکیڈمیا کو تباھ کر رہی ہے۔جماعت اسلامی کے ایم پی اے محمد فاروق نے میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کہا کہ میں قائمہ کمیٹی کا رْکن نہیں ترامیم کیخلاف اسمبلی میں تجاویز پیش کیں اس حیثیت میں اجلاس میں شریک ہوا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قائمہ کمیٹی ترامیم کی
پڑھیں:
نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل کی عدم منظوری، مریم نواز برہم، سخت نوٹس لے لیا
گذشتہ روز پنجاب اسمبلی اجلاس میں نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء کے بل کی عدم منظوری پر وزیر اعلی مریم نواز نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سخت نوٹس لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ مریم نواز نے ارکان اسمبلی مطلوبہ تعداد پورے نہ ہونے پر اظہار ناراضی کیا، ان کی جانب سے بل کی منظوری کے لئے ممبران کو آج ہر صورت پنجاب اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔
پارٹی ذرائع نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ممبران اسمبلی کو آج کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعلی مریم نواز کے احکامات پہنچا دیے گئے۔
نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء کا بل اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کے بعد منظور نہیں ہو سکا تھا۔
Post Views: 1