BUSAN:

جنوبی کوریا کے شہر بوسان کے گیمہائی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئر بوسان کی پرواز بی ایکس 391 کے ایئر بس اے 321 مسافر طیارے کے پچھلے حصے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔

یہ واقعہ رات 10:30 بجے اُس وقت پیش آیا جب طیارہ ہانگ کانگ کے لیے اپنی طے شدہ پرواز کی تیاری کر رہا تھا۔

حکام نے فوراً ہنگامی پروٹوکول نافذ کیا گیا جس کے نتیجے میں طیارے پر سوار 176 مسافروں اور عملے کے تمام ارکان کو کامیابی سے باہر نکال لیا گیا۔ مقامی فائر رسپانس ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہو گئیں۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ انخلا کے دوران کسی قسم کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ آگ پر قابو پانے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ کا پتہ چلایا جا سکے۔

ایئر بوسان اور گیمہائی ہوائی اڈے کے حفاظتی عملے کی فوری اور مؤثر کارروائی نے اس سنگین صورتحال کو کامیابی سے سنبھالا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جامشورو میں بس کھائی میں گرگئی، 10 مسافر جاں بحق، 15 زخمی

علامتی فوٹو

سندھ کے ضلع جامشورو میں بس کھائی میں گرگئی، حادثے میں 10 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کا کہنا ہے کہ تھانا بولا خان کے قریب بس کھائی میں گرگئی، حادثے میں 10 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی ظفر صدیق کے مطابق بس کھائی میں گرنے سے 15مسافر زخمی بھی ہوئے۔ بس بلوچستان سے تھانا بولا خان جام شورو آ رہی تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ روانہ کردی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے عمرہ مسافر کی طبیعت خراب، پرواز کی واپسی جدہ لینڈنگ
  • کراچی ایئر پورٹ سے جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودیہ جانے والے دو مسافر گرفتار
  • کراچی: مہران ٹاؤن میں گتہ فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی، بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا
  • دوران پرواز جہاز کی چھت گر پڑی، مسافر ہاتھوں سے تھامنے پر مجبور
  • وہ بالی ووڈ اداکار جو اربوں روپوں کے ذاتی جیٹ کے مالک ہیں
  • ضلع جامشورو:مزدا گاڑی کا خوفناک حادثہ،خواتین، بچوں سمیت 14 افراد ہلاک
  • جامشورو: خوفناک ٹرئفک حادثہ میں 4 بچوں اور 6 خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق
  • جامشورو میں بس کھائی میں گرگئی، 10 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
  • 48 گھنٹوں میں گندم کی فصلوں میں آگ لگنے کے 164 واقعات رپورٹ
  • عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق،متعدد زخمی