حج آپریشن میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کیلئے ایس او پیز جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے حج آپریشن میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کیلئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے، ایس جی گروپ ایک تا 11 کے ملازمین حج ڈیوٹی پر جانے کے لئے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ حج ڈیوٹی کے لئے جانے والے ملازمین کی کم از کم مدت ملازمت 5 سال اور میڈیکلی فٹ ہونا لازم ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے حج آپریشن 2025ء کی تیاریاں جاری ہیں۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے حج آپریشن میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کیلئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے، ایس جی گروپ ایک تا 11 کے ملازمین حج ڈیوٹی پر جانے کے لئے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ حج ڈیوٹی کے لئے جانے والے ملازمین کی کم از کم مدت ملازمت 5 سال اور میڈیکلی فٹ ہونا لازم ہو گا، حج آپریشن میں حجاز مقدس ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین کی 4 فروری 2025ء کو ہیڈکوارٹرز میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔ حج ڈیوٹی انجام دینے کے خواہش مند ملازمین اپنی برانچز کے توسط سے درخواست دے سکیں گے۔ پی اے اے کی جانب سے حج ڈیوٹی پر جانے والے ملازمین حج ادا نہیں کر سکیں گے، انکوائریز میں ملوث ملازمین حج ڈیوٹی کے لئے درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انجام دینے والے ملازمین کی کی جانب سے حج ملازمین حج حج ڈیوٹی دینے کے کے لئے
پڑھیں:
کراچی میں نماز کیلیے جانے والے بزرگ کو واٹر ٹینکر نے کچل دیا
سعید آباد کے علاقے بلدیہ سیکٹر 8 ای میں خونی واٹر ٹینکر نے نماز پڑھنے والے بزرگ شہری کو روند کر زندگی سے محروم کر دیا۔
ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 75 سالہ عارف خان کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی جائے وقوعہ کے قریب ہی گلی کا رہائشی تھا اور نماز پڑھنے جا رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران متوفی واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد واٹر ٹینکر کو مشتعل افراد کے ہاتھوں جلنے سے بچا کر قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا جبکہ پولیس واٹر ٹینکر کے مالک اور ڈرائیور کا پتہ چلانے کی کوششیں کر رہی ہے۔