صدر ٹرمپ نے 300 سے زائد ایگزیکٹو آرڈر جاری کئے، ترجمان وائٹ ہاؤس
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کا اپنی پہلی نیوز بریفنگ میں کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ چینی ایپ ڈیپ سیک کو خطرے کی گھنٹی سمجھتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ امریکا کو مصنوعی ذہانت کے میدان میں آگے ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 300 سے زائد ایگزیکٹو آرڈر جاری کئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیرولین لیویٹ نے پہلی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ جنوبی سرحد پر ہنگامی حالت نافذ کرنے کا مقصد غیر قانونی تارکین وطن کو روکنا ہے، ہمارے ایکشن کے بعد غیر قانونی تارکین وطن دوبارہ امریکا آنے کیلئے سوچیں گے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے مہنگائی سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات کئے ہیں، وفاقی ادارے کے فنڈز روکنے کا اقدام عارضی ہے، صدر ٹرمپ چینی ایپ ڈیپ سیک کو خطرے کی گھنٹی سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ امریکا کو مصنوعی ذہانت کے میدان میں آگے ہونا چاہیئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس
پڑھیں:
جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی، 25 سے زائد زخمی
جامشورو میں تھانا بولا خان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی اور 25 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 4 بچے بھی شامل ہیں، 12 افراد کی لاشیں بولا خان اسپتال میں ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق ٹرک تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گر گیا، ٹرک میں 40 سے زائد افراد سوار تھے، جو بلوچستان میں گندم کی کٹائی کے بعد واپس آرہے تھے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق بھِیل برادری سے تھا، زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
Post Views: 1