قلعہ عبداللہ: خوارجیوں کا چیک پوسٹ پرحملہ، دوفوجی جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
روالپنڈی: قلعہ عبداللہ میں خوارجیوں نے چیک پوسٹ پرحملہ کرکے 2فوجی جوانوں کو شہید کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ برائےتعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارجیوں نے بلوچستان کےضلع قلعہ عبداللہ کےعلاقےگلستان میں دھماکہ خیزمواد سے لدی گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار میں مار کر خودکش حملہ کرنے کی کوشش کی، لیکن جوانوں کی بروقت کارروائی کے باعث دوخود کش بمباروں سمیت 5 خوارج مارے گئے جبکہ نائک طاہرخان اورلانس نائیک طاہراقبال بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق حملے کے فوری بعد ہی سیکیورٹی فورسزنےدہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے جوان سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کے خاتمے کے لئےعزم ہیں، جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پشاور یونیورسٹی: گرلز ہاسٹل میں 17 سالہ طالبہ پراسرار طور پر ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-08-19
پشاور (مانیٹر نگ ڈیسک) پشاور یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں 17 سالہ طالبہ پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی۔ حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور طالبہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کی موت بظاہر دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوئی ہے تاہم موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔