خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 31 جنوری جمعۃ المبارک کے روز طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ کابینہ کا اجلاس 31 جنوری جمعۃ المبارک کے روز طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کریں گے۔ کابینہ اجلاس دن 2 بجے سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا بعد میں جاری کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کابینہ کا اجلاس
پڑھیں:
خیبرپختونخوا حکومت نے مدارس کیلیے گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی
پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس کے لیے گرانٹ 30 ملین (تین کروڑ) سے بڑھا کر 100 ملین (10 کروڑ) روپے کر دی ہے۔
مشیر اطلاعات یرسٹر محمد علی سیف نے بیان میں کہا ہے کہ گرانٹ کی منظوری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے طلبا بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، دینی و عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ طلبہ کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کے وژن اور وزیراعلی کی قیادت میں صوبے میں دینی وعصری تعلیم کو فروغ دیا جارہا ہے، خیبر پختونخوا حکومت اسکولوں کے ساتھ ساتھ مدارس کو بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔