قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے علامہ عامر عباس ہمدانی کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
دوران ملاقات صوبے میں تنظیمی فعالیت کو بہتر بنانے تنظیم سازی اور تربیتی امور پر قائد محترم سے رہنمائی لی، قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مختلف امور میں رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے صدر شیعہ علما کونسل پاکستان جنوبی پنجاب مولانا سید عامر عباس ہمدانی نے ملاقات کی، دوران ملاقات صوبے میں تنظیمی فعالیت کو بہتر بنانے تنظیم سازی اور تربیتی امور پر قائد محترم سے رہنمائی لی، قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مختلف امور میں رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی 2 بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی
فوٹو: فائلبانی چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 2 بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خانم کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔
بانی کے کزن قاسم خان کو بھی ملاقات کی اجازت ملی ہے۔ پولیس گورکھپور ناکے سے تینوں فیملی ممبران کو لے کر اڈیالا جیل روانہ ہوئی۔
ایڈووکیٹ افضل احمد کو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ملی ہے لیکن علیمہ خان کو ملنے کی تاحال اجازت نہ دی گئی۔
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آنے والے دنوں میں سڑکوں پر احتجاج ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ابھی تک کوئی کال نہیں دی ہے، پارٹی جب فیصلہ کرے گی تو لوگ نکلیں گے۔
اس دوران علیمہ خان نے عامر ڈوگر کی بات کاٹ دی اور کہا کہ آپ بانی کی کال کا انتظار کر رہے ہیں، بانی نے کبھی نہیں کہا میرے لیے نکلو، بانی نے ہمیشہ کہا رول آف لا کےلیے نکلو۔