یونان کشتی حادثہ ؛ ایف آئی کے 3 افسروں سمیت 10 اہلکار نوکری سے برخاست
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک :یونان کشتی حادثےکی تحقیقات کے نتیجے میں ایف آئی اے کے 3 افسران سمیت 10 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایک انسپکٹر، 2 سب انسپکٹر، 2 ہیڈکانسٹیبل اور 8 کانسٹیبل نوکری سے برخاست کیے گئے ہیں۔ڈی جی ایف آئی اے نے 3 کانسٹیبلز کی ترقی روکنے کے احکامات بھی دیے ہیں۔ سزا پانے والے اہلکار فیصل آباد ائیرپورٹ پر تعینات تھے۔ اس سے قبل بھی 37 اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کیا جاچکا ہے۔
مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی
ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے کہا کہ غفلت اور لاپروائی برتنے والے اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں، ملوث اہلکاروں کےخلاف انضباطی کارروائی کویقینی بنایا جائےگا۔محکمانہ احتساب کا مقصد ادارے کو کرپشن اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے پاک کرنا ہے، معصوم شہریوں کے استحصال میں ملوث اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں، ادارے میں احتسابی عمل سے ہی انسانی اسمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہوگا، غفلت برتنے والے افسروں کوسزا دی جائےگی۔
ڈِیپ سِیک؛ آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کی سستی چینی ٹیکنالوجی نے امریکی کمپنیوں کو دھڑن تختہ کر دیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ڈولفن اسکواڈ میں 1000 نئے کانسٹیبلز شامل کرنے کا فیصلہ
عرفان ملک: ڈولفن اسکواڈ کے تنظیمی ڈھانچے میں 1000 نئے بھرتی کانسٹیبلز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماضی میں صرف ڈولفن اسکواڈ کیلئے بھرتی ہونے والے اہلکار ہی تعینات کیے جاتے تھے تاہم متعدد اہلکار مختلف حادثات یا میڈیکل وجوہات کے باعث موٹر سائیکل چلانے کے قابل نہیں رہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کی سلیکشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
امتحانی بدانتظامی پر سنٹر سپرنٹنڈنٹ معطل
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منتخب اہلکار تربیت مکمل کرنے کے بعد ڈولفن اسکواڈ کا حصہ بنیں گے.