حکومتی اقدامات سے معیشت میں استحکام آیا ہے، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، حکومتی اقدامات سے معیشت میں استحکام آیا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کی تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ 2013 میں ملک میں طویل بجلی لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا، ماضی میں ن لیگ نے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔
وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا ہے کہ رواں سال سے بجلی کی خرید و فروخت حکومت کی ذمے داری نہیں رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں پاکستان دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بنا، 2022ء میں ہم نے اقتدار میں آکر ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان میں معدنیات کا بڑا خزانہ موجود ہے، ہماری حکومت میں تمام شعبوں نے ترقی کی، زراعت، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبوں کی ترقی پر توجہ مرکوز ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت اور نجی شعبے کو مل کر ملک کی ترقی کےلیے کام کرنا ہوگا، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کےلیے پرعزم ہیں۔
نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آج دنیا کو عالمی حدت میں اضافے کا بڑا چیلنج لاحق ہے۔
نائب وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص بہتر ہوا، پاکستان میں کامیابی سے ایس سی او سمیت کئی بڑے ایونٹ ہوئے، لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر عالمی کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کےلیے ون ونڈو آپریشن متعارف کرایا۔ اڑان پاکستان منصوبہ ملکی ترقی کا روڈ میپ ہے، ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہوئی ہے، ملکی ترقی کےلیے برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ کرنا ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے کہا کی ترقی
پڑھیں:
یہ وقت جھوٹے بیانات، شعبدہ بازی کا نہیں، عوامی خدمت کا ہے: عظمیٰ بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب، عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب معاشرے کے کمزور طبقے کو باوقار زندگی کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ "یہ وقت سیاسی طعنہ بازی، جھوٹے بیانات اور شعبدہ بازیوں کا نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ہے۔ کچھ عناصر اپنی ناکام سیاست کو بچانے کے لیے مصنوعی بحران پیدا کرتے ہیں، لیکن عوام سب جانتے ہیں۔ حکومت کی عوامی فلاحی پالیسیوں نے عوام میں اعتماد بحال کیا ہے۔ "مریم نواز کی قیادت میں کیے گئے ریلیف اقدامات کا نتیجہ ہے کہ حالیہ سرویز میں ان کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو کسی سیاسی جلسے کی نہیں، عوامی خدمت کی بدولت ہے۔"انہوں نے کسانوں کے حوالے سے ایک اہم نکتہ اٹھاتے ہوئے سوال کیا، "اگر پنجاب میں کسان مشکل میں ہیں تو کیا باقی صوبوں نے گندم خریداری یا امدادی قیمت کے اعلان کے ذریعے اپنی ذمہ داری پوری کی؟ تنقید کا نشانہ ہمیشہ پنجاب ہی کیوں؟"یہ باتیں انہوں نے لاہور پریس کلب میں سینئر فوٹو جرنلسٹس کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہیں۔ عظمیٰ بخاری نے فوٹوگرافرز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا، "یہ ہمارے بھائی ہیں، "انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت پنجاب صحافیوں، خصوصاً فوٹو جرنلسٹس کے لیے فلاحی اقدامات کا دائرہ بڑھا رہی ہے۔ "ہم 3200 مستحق صحافیوں کو پانچ مرلے کے رہائشی پلاٹ دیں گے۔ یہ کسی قسم کی رشوت نہیں بلکہ ان کا حق ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ اگلی تصویری نمائش کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب کریں، جیسا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک نمائش کا افتتاح کیا تھا۔