ثانیہ مرزا سے شادی کی افواہیں بے بنیاد ہیں، کردار کشی کی گئی: محمد شامی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
نئی دہلی: بھارتی کرکٹر محمد شامی نے ثانیہ مرزا کے ساتھ تعلقات اور شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے انہیں جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔
ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد شامی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کی اور ثانیہ مرزا کی اے آئی کے ذریعے جعلی تصاویر بنا کر پھیلائی گئیں، جن کا مقصد انہیں بدنام کرنا اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا۔
انہوں نے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میڈیا اداروں نے ان تصاویر کی حقیقت جانچے بغیر خبریں شائع کیں، جس سے ان کی کردار کشی ہوئی۔
محمد شامی کا کہنا تھا کہ جعلی تصاویر بنانے اور جھوٹے الزامات لگانے والے افراد معاشرے کے لیے نقصان دہ ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے محمد شامی کی سابقہ اہلیہ حسینہ جہاں نے بھی ان کے اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کا دعویٰ کیا تھا۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: ثانیہ مرزا
پڑھیں:
ایم پی ایز اور سیاسی شخصیات کو کال کرکے رقم بٹورنے والا شخص گرفتار
اسلام آباد:نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم ایم پی ایز اور سیاسی شخصیات کو کال کر کے بتاتا تھا کہ اقوام متحدہ کا وفد آ رہا ہے اور آپ پیپلز پارٹی کی طرف سے نمائندے ہوں گے۔
ملزم جھانسہ دیتا تھا کہ وفد کے ساتھ کارگو ہے جس کے ٹیکس کی مد میں ادائیگی کرنی ہے، یوں شہریوں سے پیسے بٹورے جاتے تھے۔
اسی طرح مدعی کو بھی نمائندہ بنانے اور کارگو ٹیکس کے نام پر 4 لاکھ 68 ہزار 500 روپے لوٹے گئے جو ملزم کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے۔
سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے ملزم محمد مظہر ولد محمد حنیف کو گرفتار کر لیا جبکہ ساتھی محمد جاوید بھی نامزد ہے۔
ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 201/2025 درج کر کے پیکا ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی۔ ایس آئی محبوب الٰہی کی سربراہی میں مزید تفتیش جاری ہے۔