آئی سی سی کے سی ای او اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
آئی سی سی کے سی ای او اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز
دبئی (آئی پی ایس )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہیکہ سی ای و جیف آلڈرائس عہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔جیف آلڈرائس کو پہلی بار 2012 میں آئی سی سی کا جی ایم کرکٹ مقرر کیا گیا تھا۔ نومبر 2021 میں انہیں آئی سی سی کا سی ای او مقرر کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ 8 ماہ سے قائم مقام سی ای او کے طور پر کام کر رہے تھے۔
آئی سی سی سے قبل جیف آلڈرائس کرکٹ آسٹریلیا میں کرکٹ آپریشنز منیجر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے جیف آلڈرائس کے مستعفی ہونے پر ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جے شاہ کا کہنا تھا کہ جیف آلڈرائس نے دنیا بھر میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، اس پر ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور ان کے مستقبل کے ارادوں کے حوالے سے نیک تمنا رکھتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عہدے سے دستبردار ہوگئے جیف آلڈرائس سی ای او
پڑھیں:
سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جابحق ہوگئے
ویب ڈیسک:سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار، پانچ پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔
سعودی ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے جاں بحق افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان کےضلع بہاولنگر سے ہے جبکہ بس میں سوار دیگر متعدد زائرین زخمی ہیں۔
پاکستان کے عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ جاتے ہوئےحادثے کا شکار ہوئی۔