Islam Times:
2025-04-22@07:31:33 GMT

گلگت بلتستان میں اگلی حکومت نون لیگ بنائے گی، امیر مقام

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

گلگت بلتستان میں اگلی حکومت نون لیگ بنائے گی، امیر مقام

وفاقی وزیر نے مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نون لیگ جی بی کی قیادت پر فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان، سیفران اور صدر مسلم لیگ نون خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نون اگلے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ یہ بات انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ اور مسلم لیگ نون جی بی کے صدر حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں نون لیگ کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں مسلم لیگ نون گلگت بلتستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ گلگت بلتستان کا الیکشن مسلم لیگ نون کے لیے انتہائی اہم ہے، انہوں نے کہا کہ مستقبل مسلم لیگ نون کا ہے۔   وفاقی وزیر نے مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نون لیگ جی بی کی قیادت پر فخر ہے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ہم ملک کے بہترین مفاد میں آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پارٹی کے لیے متحد اور ایک ہیں۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی محنت سے ملکی معیشت ترقی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن اگلے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی گلگت بلتستان میں دانش سکول سسٹم کا افتتاح کیا جائے گا۔    انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں لانا ہمارا نصب العین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کو زیادہ سے زیادہ فنڈز فراہم کی ہے۔ قبل ازیں صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وفاقی وزیر کو مختلف امور سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اگلی حکومت مسلم لیگ نون بنائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انجینئر امیر مقام نے کہا گلگت بلتستان میں گلگت بلتستان کو انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون وفاقی وزیر نون لیگ

پڑھیں:

کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں

بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، گزشتہ روز شہر قائد کا درجہ حرارت 39 اور شدت 47 جیسی محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • یوتھ پالیسی کے تحت نوجوانوں کواقتدار کے عمل میں  شریک کیا جائے گا،امیرمقام
  • ویزر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کراچی میں جی بی کے باشندوں کے ساتھ ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لے لیا
  • آغا راحت نے پورے گلگت بلتستان کے عوام کی ترجمانی کی ہے، عطاء اللہ
  • بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
  • وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کل گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے
  • وزیر اعلیٰ کے مشیر کا بیان خطے کے سیاسی و سماجی ماحول پر ایک سنگین سوال ہے، شیعہ علماء کونسل گلگت
  • ایم کیوایم کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ