کراچی:

شہر قائد کے علاقے گلبرگ سے 12 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلبرگ پولیس نے بلاک 12کچی آبادئ محمدی کالونی سے مبینہ طور پر آغوا کی جانے والی 12 سالہ بچی کے مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔

مدعی قلندر عباس نے پولیس کو بتایا کہ اس کی 12 سالہ بیٹی 26 جنوری کو شام 6 بجے لاپتہ ہوئی۔ مدعی کا دعویٰ ہے کہ اس کی بیٹی کو اس کے پڑوسی شعیب نامی شخص نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغویہ بچی کی بازیابی کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اغوا کاروں کے موبائل نمبرز کو ٹریس کر رہے ہیں۔

مغوی بچی کے اہلخانہ نے بچی کی جلد بازبی کے لیے پولیس کے اعلیٰ حکام سے کارروائی تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے پیر آباد سے گیارہ سالہ بچے کے اغوا کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے بچے کو والدین کے حوالے کردیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا

پشاور میں اپنی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دلہے کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے چمکنی میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے  دلہا کو  گرفتار کیا گیا ہے،  گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، اور  فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا اور دلہے نے رات حوالات میں ہی گزاری۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کلفٹن جانے والے شخص کو مبینہ طور پر آن لائن بائیک رائیڈر نے لوٹ لیا
  • راولپنڈی: 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی و قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ، 50 سالہ خاتون زخمی
  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کے واش روم سے پھندا لگی لاش برآمد
  • سندھ میں کچے کے علاقے سے اغوا کسٹم اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا
  • نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی اغوا
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی
  • پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
  • لاہور؛ 29 سالہ خاتون  کو 4 بچوں سمیت راستے سے اغوا کرلیا گیا