خیبرپختواکابینہ میں ردوبدل کافیصلہ،متعددوزراءفارغ ،نئے چہرے لائے جائینگے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد:پی ٹی آئی خیبرپختونخواکے صدرجنیداکبرنے کہاہے کہ ہم پارٹی کی تنظیم نوکریں گے ،ہارڈ لائنرزلوگ سامنے لائیں گے ،ہومیو پیتھک قیادت کو سائید پر کیاجائے گا،احتجاج کیلئے مختلف آپشنزموجود ہیں،خیبرپختونخواکی اہم شاہراہیں بھی بندکرسکتےہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے جنیداکبرنے کہاکہ مجھے لگ رہاہے کہ مذاکرات کی ہماری خواہش کو کمزوری سمجھا گیا، کوشش کررہے ہیں کہ مذاکرات کامیاب ہوں لیکن ایسانظرنہیں آتا۔
انہوں نے کہاکہ یہ ایف آئی آرز بھی وہاں کاٹنے ہیں جہاں سردی ہواوربستر بھی نہیں تھے ، جیل میں سونے نہیں دی جاتاتھا، میں نے صرف ایک پیغام دیا تھاکہ مجھے توڑاتوزندہ گھر نہیں جاسکوں گا،پی ٹی آئی کی خواتین اور کارکنوں میں سے کسی بھی نہیں توڑاجاسکتا، جو بیس ،بائیس لوگ ہمیں چھوڑکرگئے ہمارے رویوں کی وجہ سے گئے۔
انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے پارٹی کےلئے سب سے زیادہ محنت کی، اس ہفتے خیبرپختونخواکابینہ میں کچھ لوگ کم ہوجائیں گے ،دونئے شامل کریں گے،ہم تنظیم ری سٹرکچرکریں گے، ہارڈ لائنرزلوگ سامنے لائیں گے ،ہومیو پیتھک قیادت کو سائید پر کیاجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ 8فروری کی صوابی میں جلسے کےلیے ایم این ایز کو اعتما میں لوں گا،پورے جذبے سے نکلیں گے،احتجاج کے حوالے سے مختلف آپشن ہیں ,8 فروری کو ضلعی سطح پر احتجاج کریں گے، ہمارے پاس یہ بھی آپشن ہے کہ کے پی کی اہم شاہراہیں بندکردیں، ہمارے پاس نکلنے کا آپشن بھی ہے اور ایک آپشن اسلام آباد کا ڈی چوک بھی ہے ، پہلے ہم رابطہ کرکے نکلتے تھے اب بغیررابطے کے نکلیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں پتہ ہے کہ پی ٹی آئی میں فارورڈبلاک بنانے کی کوشش ہورہی ہے، یہ بھی پتہ ہے کہ کون کون لوگ ہیں اور کس کس کے ساتھ رابطے میں ہیں؟ ہمیں پتہ ہے کہ کس کے ساتھ پیسوں پر بات ہوئی ؟
جنیداکبرنے کہاکہ ہم نے کافی غلطیاں کیں جو بھگت رہے ہیں ، ہماری حکومت میں اداروں کی مداخلت بہت زیادہ تھا ۔
ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 2025 میں رہاہوجائیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے کہاکہ ٹی ا ئی
پڑھیں:
لاہور، اسرائیل کی غزہ پر بربریت کیخلاف آئی ایس او کا احتجاج
مظاہرے میں آئی ایس او پاکستان اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں ںے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر عالم عرب کی خاموشی اسرائیل کی حمایت کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیراہتمام اسرائیلی بربریت کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ سید حسن رضا ہمدانی، علامہ اسد عباس نقوی، حیدر ثقفی سمیت دیگر نے کی، جبکہ مظاہرے میں آئی ایس او پاکستان اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں ںے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر عالم عرب کی خاموشی اسرائیل کی حمایت کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم فلسطین کے دو ریاستی حل کو مسترد کرتے ہیں، فلسطین کا واحد حل اسرائیل کی ناجائز ریاست کا مکمل خاتمہ ہے۔ علامہ حسن رضا ہمدانی نے کہا کہ فلسطین ان شاء اللہ آزاد ہوگا، اور بہت جلد ہم قبلہ اول میں نماز ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا بھی اسرائیل کی حمایت میں نکل آئے، غیور مسلمان، ایران، حزب اللہ، حوثی مجاہدین فلسطینیوں کیساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا غزہ کے حوالے سے للچائی ہوئی نظروں سے دیکھنا، اس کا خواب ہی رہے گا جو کبھی پورا نہیں ہوگا۔ مقررین نے پاکستان میں اسرائیلی حمایت یافتہ تنظیم ’’شراکہ‘‘ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا اور مظاہرین نے کہا کہ اسرائیل کا دورہ کرنیوالے صحافیوں نے پاکستانی پاسپورٹ اور ملکی وقار کیخلاف گھناونی حرکت کی ہے، ان کیخلاف بھی سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ مظاہرے کے اختتام پر مظاہرین نے امریکی و اسرائیلی پرچم نذرآتش کئے۔