وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ حاجی گلبر خان اور دیگر وزراء کے دورہ امریکہ پر حکومت کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا ہے۔ گلبر خان روپانی فاؤنڈیشن کی دعوت پر گئے ہیں جبکہ راجہ ناصر علی خان اپنے خرچے پر امریکہ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ حاجی گلبر خان اور دیگر وزراء کے دورہ امریکہ پر حکومت کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا ہے۔ گلبر خان روپانی فاؤنڈیشن کی دعوت پر گئے ہیں جبکہ راجہ ناصر علی خان اپنے خرچے پر امریکہ گئے ہیں۔ گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2022ء میں خالد خورشید کی قیادت میں سارے رنگیلے سرمایہ کاری کانفرنس کے نام پر دبئی گئے تھے جس پر 50 کروڑ روپے خرچ ہوئے، نتیجے میں ایک روپے کی بھی سرمایہ کاری نہیں ہوئی۔ خالد خورشید کی حکومت عیاشیوں کی کئی داستانیں ہیں جن کے ثبوت بھی موجود ہیں، وقت آنے پر انہیں سامنے لائیں گے۔    انہوں نے کہا کہ خالد خورشید نے پشاور میں بہت سی بڑھکیں ماریں، اسٹیبلشمنٹ کیخلاف بیانات دئیے، جس اسٹیبلشمنٹ کے وہ آج مخالف ہیں دو ہزار بیس کے الیکشن میں یہی بندہ اسی اسٹیبلشمنٹ کے سامنے اتنی حاضریاں لگاتا تھا جتنی خود اس ادارے کے ملازمین بھی حاضر نہیں ہوتے تھے۔ خالد خورشید کو چیف منسٹر بھی اسٹیبلشمنٹ نے بنوایا تھا۔ جب جعلی ڈگری کے معاملے پر اسٹبلشمنٹ نے تعاون سے انکار کیا تو یہ ایک دم سے مخالف ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے دو سو بندوں کے ساتھ اتحاد چوک پر احتجاج کیا، ایکشن کمیٹی حقوق کے نام پر اپنے معاملات طے کرتی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خالد خورشید گلبر خان گئے ہیں نے کہا

پڑھیں:

حافظ نعیم الرحمٰن سے جے یو آئی س کے وفد کی ملاقات

امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو

امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے جے یو آئی س کے وفد نے لاہور میں ملاقات کی۔

وفد کی قیادت جمعیت علمائے اسلام س کے رہنما مولانا عبدالحق نے کی۔

مسلم حکمران امریکا و یورپ کے طلباء سے سبق سیکھ لیں، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم حکمران امریکا اور یورپ کے طلباء سے سبق سیکھ لیں۔

مولانا عبدالحق ثانی نے حافظ نعیم الرحمٰن سے پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر تعزیت کی۔

مولانا عبد الحق ثانی نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد امت مسلمہ کا سرمایہ تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک، عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے: عمران خان
  • عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے ، عمران خان
  • ملک، عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے، عمران خان
  • حافظ نعیم الرحمٰن سے جے یو آئی س کے وفد کی ملاقات
  • ’بیٹھنے میں جہاں زمانے لگے‘، برسوں پیسہ جوڑ کر فراری خریدنے والے کی خوشی چند منٹوں کی نکلی
  • ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا
  • امریکہ کے نائب صدر کا دورہ بھارت اور تجارتی امور پر مذاکرات
  • آدرشی بزرگوں کی آخری کڑی
  • ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، شیخ وقاص اکرم
  • ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات جاری نہیں ہیں، شیخ وقاص اکرم