پمز کے ڈاکٹر حذیفہ طاہر پر خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات اور سیمپل تبدیلی کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد (زمان مغل سے ) خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کے مبینہ ملزم کے نمونے تبدیل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے پمز کے میڈکو لیگل ڈاکٹر حزیفہ طاہراور انکے کار خاص شوکت مسیح اورتھانہ مارگلہ کے تین سے زائد اہلکاروں کے خلاف متاثرہ خاتون نے مقدمہ درج کرا دیا ملزم ڈاکٹر حذیفہ میڈیکو لیگل پمز نے اسلام آباد کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی ملزم آج ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد شبیر بھٹی کی عدالت میں عبوری ضمانت کی توسیع کے لئے پیش ہو گا خاتون کی جانب سے ڈاکٹرر حذیفہ طاہر اور انکے کار خاص شوکت مسیح پر سیمپل تبدیل کرنے کے الزام میں میبینہ بھاری رشوت کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے وزرات صحت کی جانب سے کی جانے والی انکوائری میں الزام کی روشنی میں ڈاکٹر حزیفہ طاہر کو 24 جنوری 2024 کو نوکری سے ٹرمینیٹ کر دیا گیا تھا افشاں سعید نامی خاتون نے تھانہ مارگلہ کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جواد امجد نے مجھے کاروباری میٹنگ کے لئے ایلزیم ٹاور بلوایا جب میں وہاں پہنچی تو اس نے شراب پی رکھی تھی میرے ساتھ زبردستی خیر اخلاقی حرکات کیں اور مجھے کہا کہ یہ کام میرے دوست عبداللہ کے ساتھ بھی کرو جسکے بعد میں وہاں سے نکلی اور ون فائیو پر کال کی مارگلہ پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ 23 سال 2024 درج کر لیا بعد ازاں خاتون اور جواد کے سیمپل لیباری بجھوائے گئے جس پر خاتون کی طرف سے الزام عائد کیا گیا کہ ملزم جواد نے پولیس کی ملی بھگت سے ڈاکٹر حذیفہ اور اسکے کار خاص شوکت مسیح کے ساتھ ساز باز کی اور مبینہ بھاری رشوت کے بعد ملزم کے سیمپل کو تبدیل کیا گیا خاتون کی درخواست پر دوبارہ ویمپلز لئے گئے اور لیب سے آنے والی رپورٹ میں سیمپلز میچ بھی کر گئے جس پر تھانہ مارگلہ میں مقدمہ 756 سال 2024 درج کر لیا گیا مقدمہ مذکورہ میں خاتون نے موقف اختیار کیا کہ میں نے کواد امجد کے خلاف تھانہ مارگلہ میں ایف آئی آر درج کرائی پولیس جواد امجد کو بلڈ سیمپلز کے لئے پمز لے کر گئی میرے سیمپلز لئے جا چکے تھے جبکہ جواد امجد کے سیمپلز لئے گئے جنہیں پی ایف ایس اے لیب لاہور بھجوایا جانا تھا ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر حزیفہ نے ملزم اور پولیس سے ساز باز کی اور اپنے کار خاص کو کہا کہ جواد امجد کے سیپلز لو یہ لوگ الگ کمرے میں گئے پولیس والے بھی ساتھ تھے اور 20 منٹ محو گفتگو رہے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ جہاں پر سیپلمز لیئے گئے تھے ایم ایل او اسی ڈیسک پر سیمپلز کو سیل کرتا اور بھجواتا مگر شوکت مسیح نے سیمپلز اپنی جیب میں ڈالے جہاں پر اس نے پہلے سے سے ہی اور سیمپلز ڈال رکھے تھے اور انکے ساتھ ان سیمپز کو تبدیل کر دیا لہذا یہ سب اس جرم کے مرتکب ہوئے میں نے ری سیمپلنگ کے لئے آئی جی کو درکواست دی جس پر دوبارہ سیمپلز لئے گئے اور ان سیمپلز کی رپورٹ بھی مثبت آ چکی ہے واضح رہے کہ پولیس نے ملزم جواد امجد کو گرفتار کر لیا تھا جسکے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا جبکہ ڈاکٹر حذیفہ طاہر نے عبوری ضمانت لے رکھی ہے وہ آج عبوری ضمانت میں توسیع کے لئے مقامی عدالت میں پیش ہو گا وزرات صحت کی جانب سے کی جانے والی انکوائری میں الزام کی روشنی میں ڈاکٹر حزیفہ طاہر کو 24 جنوری 2024 کو نوکری سے ٹرمینیٹ کر دیا گیا تھا مذکورہ معاملے کی بابت موقف جاننے کے لئے ڈاکٹر حذیفہ طاہر کو متعدد بار کالز کی گئیں مگر انکا فون اٹینڈ نہ ہوا اگر وہ اس معاملے میں اپنا موقف دینا چاہیں تو ادارہ اوصاف انکے موقف کا بخوشی شامل اشاعت کرے گا ۔
2مزیدپڑھیں:چھٹیاں اورتنخواہ،سرکاری ملازمین کی توموجیںلگ گئیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جواد امجد شوکت مسیح خاتون کی کار خاص کے ساتھ کے لئے
پڑھیں:
سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا پی سی بی پر واجبات ادا نہ کرنیکا الزام
سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا پی سی بی پر واجبات ادا نہ کرنیکا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر معاوضہ ادا نہ کرنیکا الزام عائدکیا ہے۔سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جنہیں اپریل2024 میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، نے دسمبر میں عہدے سے استعفی دے دیا تھا، استعفے کی وجہ ان کے اور بورڈ کے درمیان اختلافات بتائی گئی تھی۔
پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کی حیثیت سے مستعفی ہونے کے بعد سے جیسن گلیسپی پی سی بی پر شدید تنقید کرتے آرہے ہیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ان کے دل میں پاکستان کرکٹ کے لیے کوئی منفی جذبات نہیں ہیں، تاہم انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ انہیں اب تک 9 ماہ کی کوچنگ کا معاوضہ نہیں ملا۔
جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ میں ابھی بھی اس کام کا معاوضہ ملنے کا منتظر ہوں جو میں نے کیا ہے، یہ تھوڑا مایوس کن ضرور ہے، امید ہے کہ یہ معاملہ جلد حل ہو جائیگا۔اس سے قبل گلیسپی نے کہا تھا کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ ان کے تجربے نیکوچنگ سے ان کی محبت کو متاثر کیا ہے، جیسے یہ سب ختم ہوا وہ مایوس کن تھا، اس نے مجھے یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ کیا میں دوبارہ فل ٹائم کوچنگ کرنا چاہتا ہوں یا نہیں۔ اس سے پہلے وہ پاکستان کے عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید پر ان کے اختیارات کو کمزور کرنے کا الزام بھی لگا چکے ہیں۔
دوسری جانب جیسن گلیسپی کے الزامات پر پی سی بی کا موقف سامنے آگیا۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی کے الزامات میں حقیقت نہیں، سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بغیر نوٹس دیے اپنا عہدہ چھوڑ گئے تھے، معاہدے میں دونوں فریقین کے چار ماہ کینوٹس کی شق موجود ہے۔ ترجمان کے مطابق جیسن گلیسپی نے نوٹس نہیں دیا، واجبات ان کی طرف نکلتے ہیں، واجبات کے لیے جیسن گلیسپی کے ایجنٹ نے بھی بورڈ سے رابطہ کیا، ایجنٹ کو بھی بورڈ نے آگاہ کیا تھا کہ جیسن گلیسپی پہلے واجبات کلیئر کریں، پھر باقی حساب بھی کلیئر کرلیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنائب وزیر اعظم کا افغان وزیر خارجہ کو فون:دورے کی دعوت،امیر خان متقی پاکستان آئیں گے نائب وزیر اعظم کا افغان وزیر خارجہ کو فون:دورے کی دعوت،امیر خان متقی پاکستان آئیں گے سندھ اور پنجاب کا حق ہے کہ اپنے پانی کی حفاظت کریں، محمد احمد خان نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا : مرتضی حسن آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں، قائد حزب اختلاف عمر ایوب 26اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی، حافظ نعیم الرحمان کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم