Jasarat News:
2025-04-22@06:24:50 GMT

آئی سی سی نے 2024 کے بہترین کرکٹر کا اعلان کردیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

آئی سی سی نے 2024 کے بہترین کرکٹر کا اعلان کردیا

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2024 کے بہترین کرکٹر کا اعزاز بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو دیا۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کی بدولت سر گارفیلڈ سوبرز ایوارڈ برائے آئی سی سی مین کرکٹر آف دی ایئر 2024  نام کرلیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق یہ ایوارڈ بمراہ کو تمام فارمیٹس میں مسلسل اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیا۔ اس سے قبل جسپریت بمراہ نے آئی سی سی مین ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر 2024 کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔ انہوں نے آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور انگلینڈ کے جو روٹ اور ہیری بروک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔

واضح رہے کہ بمراہ پانچویں بھارتی کرکٹر بنے ہیں جو یہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے، اس سے پہلے راہول ڈریوڈ، سچن ٹنڈولکر، روی چندرن اشون، اور ویرات کوہلی بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

جسپریت بمراہ نے 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں بھارت کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے ورلڈ کپ کے 8میچز میں 15 وکٹیں حاصل کیں، جن میں جنوبی افریقا کے خلاف فائنل میں 2وکٹیں شامل ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں بمراہ نے 13 میچز میں 71 وکٹیں حاصل کیں، جو 2024 میں کسی بھی باؤلر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔ اس کے ساتھ وہ تیز ترین 200 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے بھارتی فاسٹ بولر بھی بن گئے۔

دیگر اعزازات:

ویمن کرکٹر آف دی ایئر: نیوزی لینڈ کی میلی کیر کو 43 وکٹیں، 14 کیچز اور 651 رنز اسکور کرنے پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر: بھارت کے ارشدیپ سنگھ نے مین کے ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا، جبکہ ویمن ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی میلی کیر کے نام رہا۔

ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر: مین کے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی اور ویمن ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھارت کی سمرتی مندھانا نے جیتا۔

ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر: سری لنکا کے کمندو میندس اور جنوبی افریقا کی انیری ڈرکسن کو ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے اعزازات ملے۔

امپائر آف دی ایئر: انگلینڈ کے رچرڈ اللنگ ورتھ کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ

پڑھیں:

اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا


بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

 کوئٹہ میں پریس کانفرنرنس کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے ایکٹ کو اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ ان کا دھرنا عوامی امنگوں کی ترجمانی تھا، کسی ڈیل کا تاثر غلط ہے۔

اختر مینگل نے پیٹرول کی قیمت میں بچت کو چندے کی صورت بلوچستان پر لگانا قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ چندے سے یتیم خانے چلتے ہيں صوبوں کی پسماندگی دور نہیں ہوتی۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کا نمایاں کارکردگی پر تارکین وطن کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
  • وزیراعظم کا ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
  • جے یو آئی نے بھی کینالز کے معاملے پر سندھ میں دھرنوں کا اعلان کردیا
  • پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان 
  • پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
  • ویمنز ورلڈ کپ تک رسائی، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کیلیے بڑا اعزاز
  • امیر جماعت اسلامی نے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا
  • اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا
  • ایسٹر کی تقریبات ،سندھ حکومت کا اتوار اور پیر کو تعطیلات کا اعلان
  • حوثیوں نے اسرائیل اور امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں پر حملے کرنے کا اعلان کردیا