وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات یکم فروری سے شروع ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
پشاور:وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر انتظام دینی مدارس کے سالانہ امتحانات کا آغاز یکم فروری2025ء بروز ہفتہ سے ہوگا، جو مسلسل 6روز تک جاری رہیں گے۔
وفاق المدارس کے ان امتحانات میں ملک بھر سے 625,628 طلبہ و طالبات شرکت کریں گے، جو گزشتہ سال کی نسبت 31,078 زیادہ ہیں۔
اس سال 108,403 طلبہ و طالبات حفظ قرآن کے امتحان میں حصہ لیں گے، جن میں 89,436 طلبہ اور 18,967 طالبات شامل ہیں۔ وفاق المدارس نے عالمی سطح پر سب سے زیادہ حفاظ و حافظات کا اپنا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا سنگ میل عبور کیا۔
یہ بات وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم مولانا حسین احمد نے جامعہ امداد العلوم مسجد درویش پشاور میں امتحانی عملے کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس نے یکساں نصاب اور نظام تعلیم کے ذریعے امیر و غریب کے فرق کو ختم کیا اور دینی مدارس میں کوئی طبقاتی تفریق نہیں۔
مولانا حسین احمد نے مزید کہا کہ وفاق المدارس نے جہاں حکومت تعلیمی سہولتیں فراہم نہیں کیں، وہاں دینی مدارس نے بچوں اور بچیوں کو تعلیم کی روشنی سے منور کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وفاق المدارس
پڑھیں:
دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا منصورہ آڈیٹوریم میں انعقاد
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 19 اپریل 2025ء ) دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد گزشتہ روز منصورہ آڈیٹوریم لاہور میں ہوا۔ اس پروگرام میں 150 سے زائد طلباء وطالبات کو تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی پر شیلڈز اور اسناد پیش کی گئیں۔ پروگرام کی مہمانان خصوصی میڈم فائقہ اسلم، بیگم فیصل پراچہ اور بیگم اسامہ پراچہ تھیں۔ اس رنگارنگ تقریب میں طلباء وطالبات نے مختلف ٹیبلوز پیش کئے، جس میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کو خراج عقیدت سمیت، طلباء وطالبات کی طرف سے پرنسپل صاحبہ سمیت تمام سٹاف ممبران کے ناموں سے سجی بہترین نظم بھی شامل تھی۔ پروگرام میں 300 سے زائد طلباء وطالبات اور ان کی والدہ و خواتین اراکین نے شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید برآں دارارقم منصورہ برانچ لاہور میں تکمیل حفظ قرآن کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، امیرجماعت اسلامی کے سیاسی مشیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور قرآن پاک حفظ کرنے والے 20 طلبہ اور7 طالبات نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں فرحان شوکت ہنجرا، فیصل پراچہ، اسامہ پراچہ، معاذ سعید، قاری محمد اسلم، قاری محمد نواز، قاری عمار، قاری عبدالرحمان، قاری اشرف اور قرآن پاک حفظ کرنے والے طلباء وطالبات کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیرالعظیم نے کہا طلباء و طالبات ملک کے روشن ستاروں کی مانند ہیں۔ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے۔ قرآن حفظ کرانے پر اساتذہ اور والدین مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہا قران حفظ کرنے والے طلباء وطالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قرآن کی تعلیمات پر عمل ہماری زندگی کا نصب العین ہونا چاہیے۔ تقریب کے اختتام پر حفظ قرآن کرنے والے طلباء وطالبات کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔