Express News:
2025-04-22@14:27:52 GMT

پنجاب میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اہم معاہدہ

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

لاہور:

پنجاب میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے سی بی ڈی پنجاب اور ایس ٹی زیڈ اے کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے، جو مقصد پنجاب کو جدید ٹیکنالوجی حب میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق معاہدے پر دستخط سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین اور چیئرمین ایس ٹی زیڈ اے اظفر منصور نے کیے اور دونوں نے کہا کہ یہ شراکت صوبے کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگی۔

مذکورہ کمپنیوں کے سربراہان نے کہا کہ -800 ایکڑ پر محیط نواز شریف ٹیکنوپولس (این ایس ٹی) کے فروغ میں اہم پیش رفت ہے، این ایس ٹی میں آئی ٹی، ایجوکیشن اور فلم سٹی ڈسٹرکٹس شامل ہیں۔

سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو فروغ دیں گے، یہ شراکت داری ٹیکنالوجی اور معیشت کے نئے مواقع پیدا کرے گی اوریہ شراکت داری جدید ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو فروغ دے گی اور سرمایہ کاری کو راغب کرے گی۔

ایس ٹی زیڈ اے کے چیئرمین نے کہا کہ پنجاب کو عالمی ٹیکنالوجی مرکز میں تبدیل کریں گے، ایس ٹی زیڈ اے عالمی نیٹ ورکس کے ذریعے پنجاب کو ٹیکنالوجی مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

چیئرمین پی سی بی ڈی ڈی اے کا کہنا تھا کہ یہ شراکت پنجاب کو جدید ٹیکنالوجی حب میں تبدیل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جدید ٹیکنالوجی نے کہا کہ پنجاب کو سی بی ڈی

پڑھیں:

خان اکیڈمی اور کیئر فاؤنڈیشن کی شراکت، بذریعہ خانمیگو اساتذہ کی رہنمائی کا نیا قدم

— جنگ فوٹو

خان اکیڈمی پاکستان نے کیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت دونوں ادارے مل کر خانمیگو کا پائلٹ پروگرام شروع کریں گے۔

یہ پروگرام پاکستان میں موجود کیئر فاؤنڈیشن کے اسکولوں میں اساتذہ کو جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس کرے گا تاکہ تدریس کا معیار بہتر بنایا جا سکے۔

کیئر فاؤنڈیشن گزشتہ 30 سالوں سے تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے اور اس وقت ملک بھر میں 1100 اسکولوں کو سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔ اس شراکت کے ذریعے اساتذہ کو خانمیگو اے آئی جیسے جدید ٹولز فراہم کیے جائیں گے، جو ناصرف سبق کی منصوبہ بندی میں مدد دیں گے بلکہ بچوں کی دلچسپی اور سیکھنے کے عمل کو بھی بہتر بنائیں گے۔

خان اکیڈمی اور اخوت کا اشتراک، خانمیگو اے آئی اسسٹنٹ اسکولوں میں متعارف کروایا جائے گا

یہ معاہدہ اخوت کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب اور خان اکیڈمی پاکستان کے سی ای او ذیشان حسن کے درمیان طے پایا۔

بانی و چیئرپرسن کیئر فاؤنڈیشن مسز سیما عزیز کا کہنا ہے کہ یہ شراکت ہماری اُس سوچ کی عکاسی کرتی ہے کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم تک برابر رسائی حاصل ہونی چاہیے، خانمیگو جیسے اے آئی ٹولز کے ذریعے ہمارے اساتذہ مزید مؤثر انداز میں پڑھا سکیں گے اور بہتر نتائج لا سکیں گے۔

خان اکیڈمی پاکستان کے سی ای او ذیشان حسن کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ کیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر پاکستان میں خانمیگو کا پائلٹ سسٹم متعارف کروا رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ یہ ٹول ہمارے اساتذہ کی روزمرہ تدریس میں مدد دے گا اور نئی نسل کے سیکھنے کے سفر کو بہتر بنائے گا۔

یہ پائلٹ پروگرام پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں اے آئی کے مثبت استعمال کی جانب ایک اہم قدم ہے، اگر کامیاب رہا تو یہ شراکت ملک بھر کے اسکولوں میں ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کی راہ ہموار کرے گی، جس سے سیکھنے اور سیکھانے کا معیار بہتر ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • مودی کا دورہ سعودی عرب: تیل، تجارت اور اسٹریٹیجک شراکت داری کی نئی راہیں
  • پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم عہدہ سونپ دیا
  • چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے: وزیراعظم
  • چین اور ایکواڈور جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، چینی صدر
  • خان اکیڈمی اور کیئر فاؤنڈیشن کی شراکت، بذریعہ خانمیگو اساتذہ کی رہنمائی کا نیا قدم
  • پیپلز پارٹی کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری کروانےکامطالبہ
  • روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کر لیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکا و ایران کا نیو کلیئر ڈیل سے متعلق مستقبل میں معاہدہ کرنے کے اصولوں پر اتفاق
  • امریکا و ایران کا نیوکلیئر ڈیل سے متعلق مستقبل میں معاہدہ کرنے کے اصولوں پر اتفاق