ایپل نے صارفین کے لیے دلچسپ اپ ڈیٹس جاری کردیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کے لیے آئی او ایس 18.3 اور آئی پیڈ او ایس 18.3 اپ ڈیٹس جاری کر دیں۔
نئے ورژن میں کمپنی کی جانب سے وژوئل اِنٹیلی جنس سپورٹ شامل کی گئی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارف پوسٹر یا فلائر سے براہ راست کلینڈر ایپ میں ایونٹس کو شامل کر سکیں گے اس کے علاوہ اپ ڈیٹ کے بعد فون سے مزید پودے اور جانوروں کو بھی پہچانا جا سکے گا۔
اپ ڈیٹ میں خبروں اور انٹرٹینمنٹ ایپس کی ایپل انٹیلی جنس نوٹیفیکیشن سمریز کو بھی ختم کر دیا ہے۔
ایپل کا کہنا ہے کہ یہ ایک وقتی اقدام ہے اور مستقبل میں صارف اگر چاہے تو اس کا انتخاب کر سکتا ہے۔
ایپل انٹیلی جنس کی جانب سے دی جانے والی تمام سمریز اب اِٹیلک فونٹس میں ہوں گی تاکہ دیگر نوٹیفیکیشنز سے فرق کیا جا سکے۔ ان نوٹیفیکیشنز سمریز کو لاک اسکرین سے بھی مینج کیا جاسکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں نئی تنظیم سازی کیلئے گائیڈ لائنز جاری
فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں نئی تنظیم سازی کے لیے طریقہ کار اور گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔
تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلعی تنظمیوں میں 9 مئی واقعات کے بعد اور گزشتہ عام انتخابات کے دوران فعال کارکنان کو پارٹی تنظیموں میں شامل کرنے کے لیے ترجیح دی جائے گی۔
9 مئی کے واقعات کے بعد غیر فعال رہنے والے کارکنان اور سرکاری عہدہ رکھنے والوں کو بھی پارٹی تنظیموں میں شامل نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
پارٹی کے اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف کی تنظمیں بنانے کے لیے پینل تشکیل دیے جائیں، پارٹی کے ریجنل صدور اور جنرل سیکرٹریز ضلعی سطح پر پینل تیار کریں گے۔
تنظیموں میں نااہل، غیر فعال اور متنازع رہنماء شامل نہیں ہوں گے، ریجن کے عہدیداروں کی تقرری 29 اپریل، ضلعی عہدیداروں کی 9 مئی جبکہ تحصیل عہدیداروں کی تقرری 23 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق نئی تنظیموں کی حتمی منظوری کا اختیار صرف پارٹی کے صوبائی صدر کو حاصل ہوگا۔