کراچی:

شوبز انڈسٹری کی سب سے کامیاب جوڑی بن کر راہیں جدا کرنے والے اداکار ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں جذباتی نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایوارڈ شو کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں شوبز ستاروں نے شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگائے۔

یہ پہلا موقع تھا کہ طلاق کے بعد سجل علی اور احد رضا میر ایک ساتھ کسی تقریب میں شریک ہوئے۔ دونوں نے ایک دوسرے سے ملاقات تو نہیں کی مگر کیمرے کی آنکھ نے اُن کے کچھ ایسے مناظر کو قید کیا جس کے بعد مداح افسردہ ہوگئے۔

کیمرے نے سجل علی اور احد رضا میر کو جذباتی انداز میں اشکبار آنکھوں کے ساتھ ریکارڈ کیا اور پھر یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مداحوں نے اس پر تبصرے کیے اور دونوں کیلیے وقت کو مشکل قرار دیتے ہوئے ان کی آسانی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا نے ایک ساتھ کئی ڈراموں میں کام کیا اور پھر دونوں مارچ2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے تاہم کچھ گھریلو اور پروفیشنل اختلافات کی وجہ سے دونوں نے مارچ 2022 میں راہیں جدا کیں۔

ابتدا میں تو احد اور سجل اس معاملے پر خاموش رہے تاہم دونوں نے پھر معاملے پر خاموشی توڑ دی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سجل علی

پڑھیں:

وزیراعظم کا ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سمندر پار مقیم پاکستانی ملک کے سفیر بن کر بڑی خدمات انجام دے رہے ہیں، ملک میں زیادہ سرمایہ کاری کرنے والوں کو سول ایوارڈ دیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سمندر پار پاکستانیوں کے امور پر خصوصی اجلاس ہوا۔جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراء اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی، بیرون ملک پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کی پاکستان کے لئے بڑی خدمات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں منعقد ہونے والے اوورسیز پاکستانی کنونشن میں سمندر پار پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، جو حکومتی پالیسیوں پر انکے اعتماد کا مظہر ہے، اوور سیز پاکستانیوں کے صادق جذبوں، وطن کیلئے محبت و ایثار اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے دنیا بھر میں محنت کرکے اپنا اور اپنے ملک کیلئے  نام کمایا ہے، طب، تعلیم، انجینئرنگ اور کنسلٹینسی میں بطور پروفیشنل دن رات محنت کی ہے اور رزق حلال کمایا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے سمندر پار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں حال ہی میں ایک بڑا پیکج دیا ہے، بیرون ممالک میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سمندر پار پاکستانیوں اور اسٹیٹ بینک کے ذریعے سب سے زیادہ سرمایہ پاکستان بھجوانے والے سمندر پار پاکستانیوں کو انکی خدمات کے پیش نظر سول ایوارڈ دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل اور انہیں مزید سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، اوور سیز پاکستانیوں کے لئے پاکستان میں ان کی مہارت کے مطابق سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

اجلاس کو سمندر پار پاکستانیوں کے لئے اعلان کردہ سہولیات کے حوالے سے پیش رفت اور  حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ 

متعلقہ مضامین

  • برطانوی جریدے کی جانب سے ڈاکٹر ادیب رضوی کیلیے عالمی ایوارڈ
  • وزیراعظم کا ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
  • طلاق کی افواہوں کی تردید، ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ نئی پوسٹ وائرل
  • ’بچے کو بچالیں‘، سڑک پر کھڑے گولڈن کڈ کو دیکھ کر گلوکار بلال مقصود کی سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ
  • ’حادثے سےقبل جنید جمشید سخت بے چین تھے،اہلیہ رضیہ جنید کا جذباتی انکشاف
  • لگتا تھا طلاق ہوگئی تو مرجاؤں گی، عمران خان کی سابق اہلیہ کا انکشاف
  • شادی کی سالگرہ پر ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
  • سینئر صحافی وقار بھٹی کو ہیلتھ جرنلزم ایوارڈ سے نوازا گیا
  • ماورا حسین شوہر کے گھر منتقل، تصاویر شیئر کردیں
  • انوشے اشرف کے ولیمے کی تصاویر اور ویڈیوز چھا گئیں