خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ۔
بنوں سٹی کے ایک نجی میٹرنٹی ہوم میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
نجی میٹرنٹی ہوم کے سرجن ڈاکٹر وحید الرحمان کے مطابق خاتون کے ہاں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں پیدا ہوئی ہیں۔
ڈاکٹر وحید الرحمان کے مطابق بچے اور ماں صحت مند ہیں، ان کی بھرپور نگہداشت کی جارہی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خاتون کے ہاں
پڑھیں:
بنوں پولیس چوکی پر 19 دہشتگردوں کا حملہ ناکام
---فائل فوٹوپولیس نے بروقت کارروائی کر کے بنوں پولیس چوکی پر حملہ ناکام بنا دیا۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق بنوں میں رات کو پولیس چوکی دھڑئے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جن کی مجوعی تعداد 19 تھی۔
لکی مروت میں پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
3 دہشت گردوں کو پولیس چوکی کی طرف بڑھتے دیکھا گیا، دہشت گرد پولیس چوکی کے کیمروں کو نشانہ بنا کر حملہ کرنا چاہتے تھے، دہشت گردوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ کی۔
سینٹرل پولیس آفس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد 8 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے، پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔