Daily Ausaf:
2025-12-13@23:19:00 GMT

فیول کی قلت کا خدشہ،بری خبر آگئی

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

آئل کمپنز ایڈوائزی کونسل نے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا ، خط میں کہا گیا کہ لاہور میں د ن کے اوقات میں آئل ٹینکرز کو روکنے سے شہر میں فیول کی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے

او سی اے سی خط کے متن کے مطابق ٹریفک پولیس نے ہیوی ٹریفک کو صبح 6سے رات 11 تک آنے سے روک دیا ہے ،پابندی سے شہر میں 400 سے زائد پٹرول پمپس کو فیول کی سپلائی متاثر ہے ،لاہور میں 50 لاکھ صارفین کو فیول کی طلب پورا کرنا مسئلہ بن گیا ہے ،آئل ٹینکرز کو فیول کی سپلائی دن کے اوقات میں کرنے کی اجازت دی جائے ،فیول کی سپلائی مسلسل جاری رہنے سے قلت کا خطرہ پیدا نہیں ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: فیول کی

پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ نے پارک میں درخت کاٹنے پر ایل ڈی اے آور پی ایچ اے کو کام سے روک دیا

لاہور:

لاہور ہائیکورٹ نے گلبرگ تھری کے پارک میں ایل ڈی اے آور پی ایچ اے کو کام سے روک دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی تدارک کیس کی سماعت کی، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گلبرگ تھری کے پارک سے درخت کاٹے گئے ہیں جبکہ غالب مارکیٹ پارک میں تجاوزات اب بھی موجود ہیں، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ایل ڈی اے اور پی ایچ اے رپورٹ پیش کریں۔

عدالت نے کہا کہ اورنج لائن بن چکی ہے، روڈا بننے جا رہا ہے پتہ نہیں کیا ہوگا؟، ڈویلپمنٹ ہوسکتی ہے مگر گرین ڈویلپمنٹ بھی کوئی چیز ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ناصر باغ کی ایک تاریخی حیثیت ہے، ہمارے پاس ناصر باغ پارکنگ پلازہ پروجیکٹ چیلنج نہیں ہوا، عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو ممبر جوڈیشل کمیشن سے میٹنگ سے ہدایت کردی۔

عدالت نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی بھی این جی اوز کو ساتھ ملا کر درختوں کو ٹرانسپلاٹ کردے، پی ایچ اے کو اس حوالے سے جامع پالیسی وضع کرنی چاہئے۔

عدالت نے کہا کہ پارکس میں پیڈل کورٹس بنائے جانے چاہئیں، عدالت نے وکیل کو ہدایت دی کہ ڈی جی پی ایچ اے کو کہیں کہ ایک ماہر سے مشاورت کریں۔

متعلقہ مضامین

  • امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان شہر میں خونی ڈمپر و ٹینکرز سے بڑھتی اموات ، ای چالان کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے و حکومتی نااہلی و بے حسی کے خلاف نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کررہے ہیں
  • کراچی میں خونی ڈمپر راج! منعم ظفر کا بڑا اعلان
  • آئی ایم ایف پابندیاں، پاکستان میں ریفائنریز اپگریڈیشن منصوبہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ
  • لاہور سفاری زو میں ایک زرافہ دم توڑ گیا
  • لاہور ہائیکورٹ نے پارک میں درخت کاٹنے پر ایل ڈی اے آور پی ایچ اے کو کام سے روک دیا
  • جماعت اسلامی کا ڈمپر و ٹینکرز سے اموات کیخلاف کل نمائش چورنگی پر دھرنے کا اعلان
  • موٹروے ایم 5 بند
  • سال 2026 میں گردشی قرضہ خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ
  • گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری، سپلائی چین متاثر ہونے لگی
  • ایف بی آر نے اسٹیل سیکٹر کے لیے ویلیو آف سپلائی دوبارہ طے کر دی