پاک فضائیہ کی ترقی:عالمی درجہ بندی میں بڑی کامیابی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
دنیا میں کسی بھی ملک کی دفاعی طاقت میں بری، بحری اور فضائیہ کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ ایک حالیہ رپورٹ نے پاکستان کی فضائیہ کی کامیابیوں کو اجاگر کیا ہے۔
ایک ویب سائٹ کی جانب سے دنیا کی طاقتور ترین فضائیہ کی درجہ بندی جاری کی گئی ہے، جس میں مختلف ممالک کے جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور امدادی جہازوں کا جائزہ لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکا دنیا کی سب سے مضبوط فضائیہ رکھنے والا ملک ہے، جس کے بعد روس اور چین کا نمبر آتا ہے۔ دلچسپ طور پر پاکستان کی فضائیہ نے اپنی طاقت میں ترقی کرتے ہوئے ساتویں نمبر پر جگہ بنائی ہے، جب کہ بھارت چوتھے، جنوبی کوریا پانچویں اور جاپان چھٹے نمبر پر ہے۔ مصر کو عالمی درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
پاکستان کے پاس1434 جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹر موجود ہیں، جو اس کی فضائی قوت کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ تعداد مصر، ترکیہ اور فرانس کے مقابلے میں زیادہ ہے، جن کے پاس بالترتیب 1080، 1069 اور 972 طیارے اور ہیلی کاپٹر موجود ہیں۔
امریک فضائیہ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فضائیہ میں ہوتا ہے، جس کے پاس 5737 جنگی طیارے، 1854 ہیلی کاپٹر اور 3722 امدادی طیارے موجود ہیں۔ امریکا کا سالانہ فضائیہ کا بجٹ 800 ارب ڈالر ہے، جو عالمی فوجی اخراجات کا تقریبا 40 فیصد بنتا ہے۔
روس، چین اور بھارت کے پاس بھی فضائی صلاحیتیں ہیں، لیکن امریکا کی فضائی طاقت ان تمام ممالک کے مجموعی طور پر موجود طیاروں سے زیادہ ہے۔ چین اپنے فضائیہ کے بیڑے میں مسلسل ترقی کر رہا ہے اور جدید لڑاکا جیٹس کی تیاری پر بھی کام کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں تھانے بھی غیر محفوظ، شہری کی قیمتی 125 موٹر سائیکل چوری
کراچی:ضلع کورنگی کے الفلاح تھانے کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔
شہرِ قائد میں موٹرسائیکلوں کی چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ اب تو تھانے بھی محفوظ نہیں۔
ضلع کورنگی کے الفلاح تھانے میں ملاقات کے لیے آنے والا شہری اپنی قیمتی موٹر سائیکل سے محروم ہوگیا۔
پولیس افسر سے ملنے آئے شہری کی موٹر سائیکل تھانے کے گیٹ سے چوری ہوگئی۔ واردات سے پہلے چور نے ڈیوٹی افسر اور دیگر اہلکاروں سے رپورٹ کرانے کے بہانے سلام دعا بھی کی۔
ایس ایچ او الفلاح راؤ عمیر کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 2 کے رہائشی شہری شاہد پرویز کی موٹر سائیکل 20 اپریل کو چوری ہوئی تھی اور متاثرہ شہری نے اپنی ون ٹو فائیو موٹرسائیکل تھانے کے باہر نجی فارم ہاؤس کے گیٹ پر کھڑی کی تھی۔
پولیس نے متاثرہ شہری شاہد پرویز کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 25/202 بجرم دفعہ 381 اے تحت نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی۔