Daily Mumtaz:
2025-04-23@05:22:52 GMT

اقوام متحدہ میں جشن بہار منانے کے حوالے سےتقریب کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

اقوام متحدہ میں جشن بہار منانے کے حوالے سےتقریب کا انعقاد

اقوام متحدہ : دسمبر 2023 میں ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس نے اتفاق رائے سے جشن بہار  کو اقوام متحدہ کی تعطیل کے طور پر نامزد کرنے کے لئے ایک قرارداد منظور کی تھی۔ دسمبر 2024 میں ، “جشن بہار ” کو اقوام متحدہ کے انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ 25 جنوری کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے چین کے نئے سال کا پیغام دیا، جس میں سب کو صحت، خوشی، خوشحالی اور سانپ کے سال کی مناسبت سے نیک خواہشات پیش کی گئیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی حمایت پر چین اور چینی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اقوام متحدہ کی پوسٹل انتظامیہ  نے سانپ کے سال کی مناسبت سے ایک خصوصی ٹکٹ بھی جاری کیا اور اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن اور اقوام متحدہ کے چینی عملے نے چینی نئے سال  منانے کے لیے متعدد رنگا رنگ سرگرمیاں منعقد کیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کی

پڑھیں:

بھارت کے جابرانہ قبضے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا سلسلہ جاری ہے

بھارت اقوام متحدہ کی طرف سے کشمیریوں کو دیے گئے حق خودارادیت سے مسلسل انکار کر رہا ہے اور مودی حکومت کا فوجی طرز عمل علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے جابرانہ قبضے، نسل پرستی اور ظلم و بربریت کی وجہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قتل و غارت اورخونریزی کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں گزشتہ کئی دہائیوں سے زیر التواء تنازعہ کشمیر کے پرامن حل میں بھارت کی ہٹ دھرمی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ بھارت کے سخت موقف نے کشمیر کو جنوبی ایشیا میں ایک جوہری فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے کیونکہ غیر ملکی قبضے کے تحت جموں و کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی منظم خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔ بھارت اقوام متحدہ کی طرف سے کشمیریوں کو دیے گئے حق خودارادیت سے مسلسل انکار کر رہا ہے اور مودی حکومت کا فوجی طرز عمل علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے اور پورے جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کو بڑھا رہا ہے۔ عالمی طاقتوں کو دیرپا علاقائی امن کے لیے تنازعہ کشمیر کے حل میں مدد کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے اور بھارت سے واضح طور پر کہنا چاہیے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اقوام متحدہ میں کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے۔ دنیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی کے غیر قانونی اور اشتعال انگیز اقدامات کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور اقوام متحدہ کو تنازعہ کشمیر کو اپنی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • معدنی وسائل کی کان کنی سے قدیم مقامی افراد کے حقوق پامال ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ
  • سی ڈی اے اسلام آباد واٹر کا ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ اسلام آباد میں پانی کی کمی اور بہتر واٹر مینجمنٹ کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد
  • غزہ میں ایک ماہ سے کوئی امدادی ٹرک داخل نہیں ہوا، لوگ بھوکے مر رہے ہیں، اقوام متحدہ
  • امریکی جرائم کے بارے میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کو یمن کا خط
  • عالمی سطح پر سائبر فراڈ کے خلاف اقوام متحدہ کی تنبیہ
  • عراقچی کی تقریر منسوخ کردی گئی: اقوام متحدہ میں ایران کے مشن کی وضاحت
  • بھارت کے جابرانہ قبضے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا سلسلہ جاری ہے
  • بین المذاہب ہم آہنگی، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ایسٹر کی خصوصی تقریب کا انعقاد
  • اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز تعاون پر پاکستان کے مشکور
  • دنیا بھر میں خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں: اقوام متحدہ