Daily Mumtaz:
2025-04-22@06:01:41 GMT

راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار کی شادی کی پیشکش قبول کرلی

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار کی شادی کی پیشکش قبول کرلی

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت نے  پاکستانی اداکار کی جانب سے کی گئی شادی کی پیشکش قبول کرلی۔

پاکستانی ماڈل اور اداکار دودی خان نے بھارت کی متنازع ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کی تھی، دودی خان نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے راکھی ساونت کو عمرے کی ادائیگی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان سے اظہار محبت بھی کیا۔ دودی خان نے اپنی ویڈیو میں راکھی ساونت کو مخاطب ہوتے ہوئے ان سے پوچھا کہ شادی کے لیے بارات کہاں لانی ہے؟   پاکستانی اداکار نے راکھی ساونت سے پوچھا کہ بارات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی لانی ہے یا پھر بھارت؟ ویڈیو کے اختتام پر دودی خان نے راکھی ساونت سے اظہار محبت بھی کیا۔
 پاکستانی اداکار کی جانب سے شادی کی پیش کش پر راکھی ساونت بھی جواب دیتے ہوئے پیش کش قبول کرلی۔  راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے آڈیو پیغام میں بتایا کہ انہیں پاکستانی اداکار اور پولیس افسر دودی خان نے شادی کی پیش کش کی ہے۔
 انہوں نے پاکستان سے شادی کی پیش کش کو اپنے لیے اچھا رشتہ بھی قرار دیا اور ساتھ ہی کہا کہ وہ دودی خان سے شادی کریں گی۔
 راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ دودی خان اور ان کی شادی پاکستان میں ہوگی اور اسلامی روایات کے مطابق ہوگی۔
 اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کا ہنی مون یورپی ملک سوئٹزرلینڈ ہوگا جب کہ وہ مستقل بنیادوں پر دبئی میں ہی رہائش پذیر ہوں گی۔
  اس سے پہلے راکھی ساونت نے گزشتہ ہفتے دبئی میں یوٹیوبرز سے بات کرتے ہوئے کسی پاکستانی مرد سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
 حالیہ دنوں میں راکھی ساونت پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، ڈانسر نرگس اور دیدار کو دیے گئے ڈانس چیلنج کی وجہ سے خبروں میں بھی رہیں جب کہ ماضی میں بھی وہ اپنی شادیوں اور دیگر متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستانی اداکار راکھی ساونت نے شادی کی پیش کش

پڑھیں:

عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی

عالیہ حمزہ : فوٹو فائل

راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی۔

سول جج ڈاکٹر ممتاز ہنجرا نے درخواست ضمانت کی سماعت میں وقفہ کردیا، درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عالیہ حمزہ بھی عدالت میں موجود تھیں۔

عالیہ حمزہ کے وکیل فیصل ملک اور علی عمران شہزاد نے ابتدائی دلائل دیے، وکلاء نے کہا کہ الزام ایک طرح کا ہے تو 3 ملزمان کو جوڈیشل اور 2 کی ضمانت کیسے ہوسکتی ہے؟

وکلاء نے کہا کہ عدالت پانچوں ملزمان کو ایک طرح سے ٹریٹ کرے، عدالتی عملے نے پہلے دو ملزمان کو ڈسچارج کرنے کا کہا، اب عدالتی عملے نے کہا پانچوں ملزمان کو جوڈیشل کرکے 2 کی ضمانت ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ عالیہ حمزہ سمیت 5 پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کارِ سرکار میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کا الزام ہے۔

دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نےجناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عماد عرفانی کی گلوکار علی عظمت کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد
  • نہروں کا معاملہ پی پی کے لیے نعمت، وارننگ پرحکومت کی مذاکرات کی پیشکش
  • افغان وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
  • ریاست اپنی جگہ لیکن کسی کی زندگی سےکھیلناقابل قبول نہیں:عظمیٰ بخاری
  • معروف اینکر پرسن نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی
  • تعلیم، آئی ٹی دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش، سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں: مریم نواز
  • گلوکار حسین رحیم نے خاموشی سے شادی کرلی
  • 5 فلموں سے 2200 کروڑ بھارتی روپے کمانے والے اداکار کون ہیں؟
  • عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی
  • فلم ویلکم کے اداکار کا اکشے کمار کے ملازموں سے بھی کم معاوضہ ملنے کا انکشاف