کروڑوں روپے فراڈ کاسکینڈل بےنقاب
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں کمپنی فراڈ کا بڑا اسکینڈل بےنقاب ہوگیا، پورٹ قاسم ایکسپورٹ کلیکٹریٹ نے 82کروڑ50لاکھ روپے کی ٹیکس چوری پکڑلی۔
کراچی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں سردار انٹر پرائزز نامی بڑی کمپنی فراڈ میں ملوث پائی گئی۔پورٹ قاسم ایکسپورٹ کلیکٹریٹ نے سردار انٹرپرائزز کمپنی کی 82 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری پکڑ کر ایف آئی آر درج کرلی ہے۔رپورٹ کے مطابق کمپنی نے مستثنیٰ اشیاء کو ریکارڈ سے غائب کیا اور استعمال شدہ سامان کو مقامی قیمت پر غیرقانونی طور پر کلیئر کیا۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ کمپنی کی جانب سے روئی امپورٹ کرنے کی آڑ میں 14 ہزار کلو صنعتی دھاگہ دھوکے سے پاکستان منگوایا گیا۔سردار انٹرپرائزز کمپنی کے خلاف ٹیکس چوری اور اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرکے ملوث ملزمان اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔دسمبر 2024 کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 49.
دسمبر 2024 میں سمینٹ کی ایکسپورٹ 7 لاکھ 83 ہزار 550 ٹن ریکارڈ کی گئی جبکہ دسمبر 2023کے دوران 5 لاکھ 24 ہزار 656 ٹن رہی تھی۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2024 کے دوران سیمنٹ کی مقامی کھپت میں 4.76 فیصد کمی دیکھی گئی اور فروخت 3.370 ملین ٹن رہی۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی: تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کو FIR کٹوانی پڑ گئی
— فائل فوٹوکراچی میں شہری کو دوست سے ملنے پولیس اسٹیشن آنا مہنگا پڑ گیا۔
پولیس کے مطابق الفلاح تھانے میں افسر سے ملنے آئے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی، شہری اپنے دوست پولیس افسر سے مل کر باہر آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی۔
پولیس کو سی سی ٹی وی ویڈیو چیک کرنے پر موٹر سائیکل چوری کا پتہ چلا۔
کراچی کے علاقے کلفٹن عیدگاہ پارک میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایک ملزم واردات سے قبل تھانے میں گیا اور شناختی کارڈ کی گمشدگی کی رپورٹ کے بہانے اندر کا جائزہ لیا۔
پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی رپورٹ درج کر لی ہے اور ملزم کو تلاش کیا جا رہا ہے۔