نوجوان تبدیلی کی نوید اور پرامن و خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں، قومی ترقی و پالیسی سازی میں نوجوانوں کا کردار بڑھانے کی ضرورت ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کو تبدیلی کی نوید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ترقی و پالیسی سازی میں نوجوانوں کا کردار بڑھانے کی ضرورت ہے،تعلیم کو فروغ دے کر نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا سکتا ہے،نوجوان پرامن اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں، چیلنجز سے نمٹنے میں دولت مشترکہ رکن ممالک کے درمیان بہترین شرکت داری کا پلیٹ فارم ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی ترقی اور بہبود کا فلیک شپ پروگرام ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس (کایا) سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ،وزیراعظم کی کوارڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم اور غیر ملکی مندوبین بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے حکومت اور عوام کی طرف سے سمٹ کے شرکاکا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کامن ویلتھ ایشیا یوتھ سمٹ کی میزبانی پر خوشی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کا بانی رکن ہے،پاکستان دولت مشترکہ اور اس کے اداروں کو بہت اہمیت دیتا ہے یہ ایک اہم پلیٹ فارم ہے جو شراکت داری کے قیام اور اتفاق رائے پیدا کرنے کا ذریعہ ہے، دولت مشترکہ کی 60 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہوگا، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے، نوجوان پرامن اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی 70 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے، ہم اپنی اس صلاحیت سے بخوبی واقف ہیں اور ہم اس کو ایک موقع میں تبدیل کر سکتے ہیں جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان نہ صرف کل کے لیڈر ہیں بلکہ آج بھی تبدیلی کے محرک ہیں، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم سےآ راستہ کرنا ہو گا، قومی تعمیر کی کاوشوں میں انہیں بھرپور شرکت کا حامل بنانے کی ضرورت ہے، ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کا ادراک ہے،نوجوان تبدیلی کی نوید ہیں ،قومی ترقی و پالیسی سازی میں ان کا کردار بڑھانا ہے۔ قوم کی تعمیر وترقی میں نوجوانوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں نے ہمیشہ نوجوانوں کی ترقی و بہبود پر توجہ دی ہے اپنی تمام سیاسی زندگی میں نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے ہیں ۔پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نوجوانوں کی ترقی و بہبود کا فلیگ شپ پروگرام ہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے نوجوانوں کے لیے بہت سے مواقع فراہم کئے اور ان کے لئے کئی پروگرام شروع کئے، ہم نے طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے پنجاب بھر میں دانش سکولز قائم کئے ہیں، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان ،بلوچستان اور دیگر دور دراز علاقوں میں بھی دانش سکول قائم کئے جا رہے ہیں ،نوجوانوں کی بہبود و ترقی کے حوالے سے پنجاب اور وفاق نے متعدد منصوبے شروع کئے جن میں پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے کم مالی وسائل کے حامل طلبا وطالبات کو وظائف کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ وطالبات کے لئے لیپ ٹاپ کی فراہمی انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس سے طلبہ اپنی تعلیمی ضروریات پوری کر سکتے ہیں ،وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان سمیت پورے ملک کے طلبا وطالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کئےجا رہے ہیں۔ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے ذریعے 6لاکھ ہونہار اور مستحق طلبا کو لیپ ٹاپ دیے گئے ہیں، کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے دوران یہ لیپ ٹاپ تعلیم کا ذریعہ بنے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم کو فروغ دے کر نوجوانوں کو با اختیار بنایا جا سکتا ہے،ہمارا مستقبل با اختیار نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔قبل ازیں چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی کمیونٹی کی حیثیت سے ان کی یہاں موجودگی یکجہتی کے جذبے کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ ایشیا یوتھ سیکرٹریٹ کا قیام خوش آئند اور پاکستان کے نوجوانوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس نوجوان قیادت کے متحرک کردار کو تقویت دینے کا موثر پلیٹ فارم مہیا کرے گا اور یہ ہماری اقوام کی نوجوان نسل کے مابین مکالمے کے فروغ میں سہولت دے گا ۔ یہ پلیٹ فارم وضع کردہ وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے نوجوانوں کو ترقی، جدت اور جامع شمولیت کے عمل میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کے فعال مواقع میسر کرے گا۔ رانا مشہود نے کہا کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ہر شعبہ زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے دوررس اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو مواقع فراہم کرنے اور انہیں با اختیار بنانے سے ملک ترقی کرے گا کیونکہ یہی نوجوان کل ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دانش سکولز اور نوجوانوں کو قرض فراہم کرنے جیسے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے نیشنل یوتھ کونسل کے ارکان سے حلف لیا۔وزیراعظم نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ میں نوجوانوں یوتھ پروگرام نوجوانوں کو دولت مشترکہ نوجوانوں کی پلیٹ فارم کا کردار لیپ ٹاپ کی ترقی
پڑھیں:
دنیا زراعت میں ترقی کر کے آگے نکل گئی اور ہم قوم کا قیمتی وقت ضائع کرتے رہے. وزیراعظم
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا نے زراعت میں بہت ترقی کی اور آگے نکل گئے، ہم قوم کے قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے، پاکستان کو اللہ تعالی نے زرخیز زمین، قابل زرعی ماہرین، محنتی کسانوں سے نوازا ہے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں قومی زرعی پالیسی کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور نوجوان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر غور کیا گیا، اس کے علاوہ اجلاس میں تجربہ کار ماہرین کی رہنمائی سے ایک مربوط لائحہ عمل کی تشکیل پر بھی غور کیا گیا.(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان کو اللہ تعالی نے زرخیز زمین، قابل زرعی ماہرین اور محنتی کسانوں سے نوازا ہے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ زرعی، گھریلو صنعتوں، چھوٹے و درمیانے حجم کے کاروبار اور سٹوریج کی سہولیات کو فروغ دے کر زرعی شعبے کو بھرپور انداز میں ترقی دی جا سکتی ہے، پاکستان ایک زمانے میں کپاس، گندم سمیت دیگر اجناس میں خود کفیل تھا، اب گندم کی ہماری فی ایکڑ پیداوار ترقی یافتہ ممالک کے مقابلہ میں کم ہے، ہم کپاس درآمد کر رہے ہیں. انہوں نے کہاکہ اللہ نے ہمیں مواقع اور صلاحیتوں سے نوازا ہے لیکن زراعت کے شعبے میں جو ترقی کرنی چاہیے تھی وہ نہیں ہوئی، دنیا نے زراعت میں بہت ترقی کی اور آگے نکل گئے، ہم قوم کے قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے. انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم ملک کی 65 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے، سوچنے کی بات یہ ہے کہ دیہی علاقوں میں اس آبادی کے بہتر طرز زندگی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو دیہی علاقوں میں بروئے کار لانے کیلئے کیا اقدامات اٹھائے گئے، پاکستان میں نجی سطح پر زرعی مشینری بنانے کیلئے کچھ ادارے کام کر رہے ہیں. شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک زمانے میں کامن ہارویسٹرز باہر سے آتے تھے اور ایک دو اداروں نے ڈیلیشن پروگرام بھی شروع کیا، چھوٹے کاشتکاروں کی سہولت کیلئے سروسز کمپنیاں بنائی گئی تھیں تاہم ان کی منظم انداز میں سرپرستی نہیں کی گئی. وزیراعظم نے کہاکہ زراعت میں آگے بڑھنے کیلئے متعلقہ فریقین کی آرا اور تجاویز کو بغور سنا جائے، پاکستان میں گھریلو صنعت اور ایس ایم ایز میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، آف سیزن اجناس کی اسٹوریج کا خاطرخواہ انتظام نہیں ہے، آف سیزن اجناس کی ویلیو ایڈیشن کیلئے چھوٹے پلانٹس نہیں لگائے گئے. اجلاس کے شرکا نے زرعی ترقی کے لیے جامع اصلاحات اور سائنسی بنیادوں پر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور زرعی ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت کے تحت دیہی علاقوں میں اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ کی دستیابی بہتر بنانے کی تجاویز پیش کیں،اجلاس میں کسانوں کا مرکزی ڈیٹابیس تشکیل دینے اور زرعی ان پٹس کی ترسیل کے لیے بلاک چین اور کیو آر کوڈ سسٹمز متعارف کرانے کی بھی تجاویز پیش کی گئیں وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے ورکنگ کمیٹیاں فوری تشکیل دینے اور دو ہفتوں میں قابل عمل سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی.