اگر آپ کو وزیراعلیٰ سے کوئی شکایت ہے تو مجھ سے بات کریں: بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو وزیر یا وزیراعلیٰ سے کوئی شکایت ہے تو براہ کرم مجھ سے بات کریں، کسی اور سے شکایت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے تاجروں کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی شعبہ ایسا نہیں جس میں میرا تعلق نہ ہو، اور میرے اس تعلق کا مقصد صرف آپ کے مسائل سننا اور ان کا حل نکالنا ہے، بزنس کمیونٹی کے ساتھ رابطہ بڑھانے پر زور دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس صوبے اور ملک میں الیکشن لڑتا ہوں اور میرے نمائندے منتخب ہوتے ہیں، میری ایک ہی خواہش ہے کہ اپنے لوگوں کو روزگار فراہم کروں، اور یہ مقصد صرف حکومت کے ذریعے پورا نہیں ہو سکتا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبے کی ذمہ داری پیپلز پارٹی پر ہے، اس لیے آپ کو کسی دوسرے سے شکایت کرنے کی ضرورت نہیں۔ اگر آپ کو کسی بھی مسئلے کا سامنا ہے تو براہ کرم ہم سے بات کریں، ہم دودھ سے دھلے ہوئے نہیں ہیں لیکن ہم اچھے لوگ ہیں۔ آپ جو مسائل بیان کر رہے ہیں، ہم ان سے بخوبی واقف ہیں اور ان کے حل کے لیے ہم اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے کامیاب منصوبوں کا آغاز کیا ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ اب اس پارٹنرشپ کو مزید تیز کیا جائے تاکہ اس سے مزید فوائد حاصل کیے جا سکیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل بلاول بھٹو کہا کہ
پڑھیں:
وعدہ کرتا ہوں بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے، سردار سلیم حیدر
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول کے وزیراعظم بننے سے پاکستان، پنجاب اور پنڈی ڈویژن کی تقدیر بدلے گی، ہمارا پنجاب خصوصاً چکوال قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چکوال حکومت کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے ادا کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پوری ذمہ داری اور گارنٹی سے وعدہ کرتا ہوں کہ بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول کے وزیراعظم بننے سے پاکستان، پنجاب اور پنڈی ڈویژن کی تقدیر بدلے گی، ہمارا پنجاب خصوصاً چکوال قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چکوال حکومت کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے ادا کرتا ہے، بھاری ٹیکسز کے بعد بھی چکوال کو ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ناانصافی کے خلاف پیپلزپارٹی آواز اٹھائے گی، چکوال سیمٹ فیکٹری کے مزدوروں کو انکے بقایا جات دلا کر رہوں گا۔