بنگلہ دیش نیوی کا جہاز کراچی میں ’انٹرنیشنل فلیٹ ریویو‘ میں حصہ لے گا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
بنگلہ دیش کا نیول شپ بی این ایس سومودرا جوئے انٹرنیشنل فلیٹ ریویو میں شرکت کے لیے کراچی کی سمت گامزن ہے۔ یہ جہاز اتوار 26 جنوری کو (چٹوگرام) چٹاگانگ بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا۔سومودرا جوئے 7 سے 11 فروری تک کراچی پورٹ پر قیام کرے گا .جس دوران ’مشق امن 2025‘ کے عنوان سے ایک مشق ہوگی۔جہاز کی قیادت کیپٹن محمد شہریار عالم کر رہے ہیں اور اس میں 33 افسران سمیت کل 274 ملاح سوار ہیں۔ چٹاگانگ نیول زون کے ریئر ایڈمرل میر ارشاد علی جہاز کی روانگی کے وقت چٹاگانگ بندرگاہ پر موجود تھے۔بنگلہ دیش کا چٹاگانگ پورٹ اور پاکستان کی کراچی بندرگاہ کے درمیان براہ راست سمندری رابطہ 14 نومبر 2024 کو شروع ہوا۔ 21 دسمبر 2024 کو MV Yuan Jiang Fa Zhong نامی جہاز 825 TEUs کنٹینرز لے کر کراچی سے چٹاگانگ بندرگاہ پہنچا۔ اپنے پچھلے سفر پر جہاز نے 370 TEUs کنٹینرز کو چٹاگانگ پہنچایا تھا۔حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی سطح کے دورے بھی ہوئے ہیں۔ 17 جنوری کو بنگلہ دیش کی فوج کے 6 اعلیٰ افسران پاکستان کے 6 روزہ دورے کے بعد بنگلہ دیش واپس پہنچے تھے۔21 جنوری کو 4 رکنی پاکستانی فوجی وفد تین روزہ دورے پر بنگلہ دیش پہنچا۔ اس سے قبل کی رپورٹس نے JF-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی خریداری میں بنگلہ دیش کی دلچسپی کو بھی اجاگر کیا تھا، جو پاکستان اور چین مشترکہ طور پر تیار کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل فلیٹ ریویو (آئی ایف آر) ایک سمندری مشق ہے .
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش
پڑھیں:
بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے ہی میدان پر ریت کی دیوار ثابت
کراچی:بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے ہی میدان پر ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔
زمبابوے سے پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز میزبان بیٹنگ لائن مہمان بولرز کے تباہ کن حملوں پر 191 رنز پر میدان بدر ہوگئی۔
مومن الحق نے ففٹی بنائی۔ پیسرز بلیسنگ موزا ربانی اور ویلنگٹن مساکیڈزا نے 3،3 پلیئرز کو پویلین بھیجا۔ زمبابوے نے کھیل ختم ہونے تک بنا نقصان 67 رنز بنالیے۔
برائن بینیٹ 40 اور سام کرن 17 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ سلہٹ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی دن بنگلہ دیش ٹیم 191 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔
گذشتہ 10 ٹیسٹ اننگز میں یہ چھٹا موقع ہے کہ بنگلہ دیش 200 سے کم رنز پر آؤٹ ہوئی۔ مومن الحق 56 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ کپتان نجم الحسین شانتو نے 40 رنز بنائے۔ زمبابوے کو خسارے سے نکلنے کے لیے مزید 124 رنز درکار ہیں۔