کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ مذاق کیا کریں لیکن ان کیساتھ جوبرداشت کرسکیں کیونکہ آپ لوگ مذاق کرتے ہیں دوسرے لوگ سیریز لے لیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بزنس کمیونٹی کی تمام باتیں سنی ہیں، جہاں پوری دنیا کے لوگ آکر رہتے ہوں وہاں مسائل تو ہوں گے.

کراچی پاکستان کاگروتھ انجن ہے اور پورے پاکستان کو چلاتا ہے.وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مجھے حال ہی میں پتہ چلا کہ تاجر مذاق کرتے ہیں. مذاق ان لوگوں کے ساتھ کیا کریں جو برادشت کرسکیں اور جو مذاق برداشت نہیں کرسکتے وہ کسی اورڈائریکشن میں چلے جاتے ہیں. آپ لوگ مذاق کرتے ہیں دوسرے لوگ سیریز لے لیتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اس صوبے کے لوگوں کاجوحق ہےوہ نہیں ملتا ، کراچی کےایشوزنئےنہیں ہیں، کراچی میں ہم نےوہ زمانہ بھی دیکھا ہے آرگنائزڈ بھتہ لیا جاتا تھا، وہ دور بھی دیکھاہے کہ ماہانہ گاڑیوں سےبھتہ لیاجاتاتھا، سکھرسےلاڑکانہ جانے کیلئے کانوائے کا انتظار کرنا پڑتا تھا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ دو ڈھائی کروڑ کا شہر ہے پوری دنیا سے لوگ آکر یہاں رہتے ہیں، ہم نے پہلے بھی کوشش کی کہ سب کوساتھ ملائیں لیکن نہ ہوسکا، سال 2013 سے 2015 کے بعد حالات بہترہوناشروع ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک ہمیں دہشت گردی کے خطرات ہیں. کراچی سب کیلئے بہت آسان ٹارگٹ ہوتا ہے. لا اینڈ آرڈر بہتر ہونے کے بعد کراچی کے انفرا اسٹریکچر پر توجہ دی۔انھوں نے کہا کہ توانائی کے مسئلے کا حل صرف صوبہ سندھ کے پاس ہے . ہم ماحول کو آلودہ نہیں کرنا چاہتے. آئیں مل کر بجلی کی قیمتوں کو کم کرتے ہیں. ہماری بیورو کریسی آئی ایم ایف کو خود بتاتی ہے ادھر سے پیسے نکالو۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کرتے ہیں کہا کہ

پڑھیں:

لگاتار 4 ناکامیوں پر راجستھان کی ٹیم مذاق کا نشانہ بن گئی

کراچی:

آئی پی ایل میں لگاتار 4 میچز ہارجانے کے بعد راجستھان رائلز کی ٹیم سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئی۔

ہفتے کی شب لکھنؤ سپر جائنٹس نے جے پور میں راجستھان رائلز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ میزبان سائیڈ اختتامی اوور میں جیت کیلیے درکار 9 رنز نہیں بناسکی تھی۔ 

شائقین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ "کیا چوک ہے، کیا رائل چوک ہے، بیکار ٹیم ہے"۔ رائلز نے اب اگلا میچ بنگلورو میں آرسی بی سے کھیلنا ہے۔ 

رواں سیزن میں اب تک مجموعی طور پر راجستھان رائلز کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ اس نے 8 میں سے 2 میچز جیتے اور 6 میں ناکامی کا سامنا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لگاتار 4 ناکامیوں پر راجستھان کی ٹیم مذاق کا نشانہ بن گئی
  • شمالی وزیرستان: سکیورٹی خطرات کے باعث دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
  • پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟فیصلہ وزیراعلیٰ کریں گی
  • کسی صوبے کا دوسرے صوبے کے پانی پر ڈاکا ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: احسن اقبال
  • سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، فاروق ستار
  • میں نے کچھ غلط نہیں کیا’ سیریز ایڈولینس پر ایک مختلف نقطہ نظر‘
  •  دو ریاستی حل ہم کبھی بھی اسرائیل کو قبول ہی نہیں کرتے، فخر عباس نقوی 
  • کینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • ینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • پیپلز پارٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لے: خرم شیر زمان