شاہد آفریدی اور شاہین اہلخانہ کے ہمراہ کراچی کی فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئے، شہریوں کی سیلفیاں
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی:
شاہدآفریدی اور شاہین شاہ آفریدی اہلخانہ کے ہمراہ کراچی کی معروف فوڈ اسٹریٹ پر رات کا کھانا کھانے پہنچ گئے۔
مداحوں کی بڑی تعداد نے اپنے ہیروز کو گھیر لیا اور انکے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بنوائیں۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ کراچی میں ایسے عوامی مقام پر آئے ہیں، یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کراچی کے کھانوں کی بھی تعریف کی اور کہا کراچی کے لوگ مصالحے دار کھانے زیادہ پسند کرتے ہیں۔
شاہدآفریدی نے بھی شاہین شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کراچی ہے، انکا کہنا تھا کبھی کبھی اس طرح عوامی مقام پر آکر لوگوں کے ساتھ گھلنا ملنا چاہئے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین ویسے تو دنبہ کھاتا ہے لیکن آج ہم نے اسے کراچی کا ’بن کباب‘ کھلایا ہے، پلیئرز اپنی فٹنس کا بہت خیال کرتے ہیں جو بہت اچھی بات ہے، سینٹرل کنٹریکٹس کیلئے فٹنس ٹیسٹ ہوتے ہیں جس کو پاس کرنے کیلئے پلیئرز کا فٹ رہنا ضروری ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ تمام سلیبریٹریز کو اس طرح عوام کے درمیان جانا چاہئے، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کو دکھائیں۔
انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان ٹیم فائنل میں نظر آرہی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فواد چودھری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ، شعیب شاہین
فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ فواد چودھری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں شعیب شاہین نے دعویٰ کیا کہ فیصل چودھری کو جھوٹ بولنے پر بانی پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکالا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات بگاڑنے والوں کو بے نقاب کرنا ہوگا۔