راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بار پھر اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلاتِ زر روکنے کی اپیل کی ہے۔
 

اڈیالہ جیل کے باہر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی تی آئی نے بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی بچانے کے لیے ترسیلات زر روکنے کی مہم میں بھرپور حصہ لینا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ آج ہمارے وکلا توشہ خانہ ٹو کیس خارج کروانے گئے تھے  کیونکہ یہ ایک ناجائز ٹرائل ہے جو جیل میں جاری ہے ۔ یہ کیس صرف اس لیے زیر سماعت ہے تاکہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکلنے نہ دیا جائے ۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ جسٹس انعام امین منہاس کا بھائی 9مئی کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف پراسیکیوٹر ہے ۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کے پراسیکیوٹر کے بھائی کو جلدی سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جج بنا کر بٹھا دیا گیا  ہے۔ اسی طرح گل حسن اورنگزیب ایک ڈیڑھ سال سے بانی پی ٹی آئی کے کیسز سن رہے تھے، اب نئے ججز کو بٹھا کر کیسز ان کے حوالے کر دیے گئے  ہیں۔

عمران خان کی بہن نے کہا کہ اِن کا اردہ ہے کہ کوئی یہاں ناجائز عدالت سے بال پھینکے تو وہاں بھی اس کا ناجائز فیصلہ ہو ۔ ان کا ارادہ نہیں ہے بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کا، اس لیے جعلی کیسز چلائے جا رہے ہیں ۔ القادر یونیورسٹی کے فیک کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال کی سزا دے دی گئی ۔ 

انہوں نے کہا کہ اب ان ججز نے بھی چھپانا ہو گا کہ دنیا پر ظاہر نہ ہو کہ جعلی کیسز بنائے گئے ہیں ۔ توشہ خانہ ٹو میں بھی انہیں جلدی ہے سزا دینے کی اور میرے خیال میں جج انہیں بہت جلد سزا دے دے گا ۔ یہاں سے یہ جج اسی جج انعام منہاس کے سامنے بال پھینکے گا اور وہ اس کو کنفرم کر دے گا ۔ یہ 26 ویں ترمیم کا پہلا نتیجہ سامنے آگیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ترسیلات زر بھیجنا بند کر دیں تاکہ جس سہارے یہ چل رہے ہیں ، چوری شدہ مینڈیٹ سے بیٹھی جعلی حکومت  اور ان کو سہارا دینے والی اسٹیبلشمنٹ کو سمجھ آنی چاہیے۔جو جج انصاف دینے کی کوشش کرتے ہیں انہیں سائیڈ لائن کیا جاتا ہے ۔ آپ لوگوں نے ججز کے ساتھ کھڑا ہونا ہے انہوں نے ہی آگے چل کر انصاف دینا ہے ۔ چیزیں ٹھیک نہیں ہوں گی، دن بدن خراب تر ہوتی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی

پڑھیں:

عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال

عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس )بانی پی ٹی ائی سے اڈیالہ جیل میں کل ملاقاتوں کا دن ہے،عمران خان سے ملاقات کے لیے فیملی ممبران کی فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو پہنچا دی گئی۔ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والے 6 رکنی فیملی ممبران کی فہرست سلمان اکرم راجہ کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔ نیاز اللہ خان نیازی نے مزید بتایا کہ فیملی ممبران میں بانی پی ٹی آئی کی تین بہنیں علیمہ خان، ڈاکٹر عظمی خان، نورین نیازی، کزن قاسم زمان خان، نوشیرواں برقی اور جمشید برقی شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا ججزسنیارٹی کیس، وفاقی حکومت نیعدالت میں ججز تبادلوں پر تمام خط و کتابت جمع کرادی جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ: بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا امریکی سیکرٹری دفاع نے نجی گروپ میں بھی یمن حملوں کی تفصیلات شیئر کیں، امریکی اخبار خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، سرغنہ سمیت 6 خوارج ہلاک علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر سوشل میڈیا بیانیہ اڑا دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خان کو سیاست میں گھسیٹنا ناجائز ہے، عمر ایوب
  • عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال
  • وزیراعظم کا ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
  •  اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مراعاتی پیکج شاندار ہے، چوہدری شجاعت  
  • آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا؛ چودھری شجاعت حسین
  • سپہ سالار کی حالیہ تقریر نے دشمن کو مایوس کر دیا، گورنر پنجاب
  • پارٹی کا سوشل میڈیا علیمہ خان کنٹرول کرتی ہیں،حیدر مہدی،عادل راجا انہی کی ایما پر پراپیگنڈا کرتے ہیں‘ شیر افضل مروت
  • اوورسیز پاکستانی کنونشن کی کامیابی ریاست سے وابستگی کا مظہر ہے ، فیصل کریم کنڈی
  • شیر افضل مروت 2 سال پہلے کہاں تھا اور کون تھا؟
  •  شیر افضل مروت کا  پی ٹی آئی کی تمام لیڈر شپ کو مناظرے کا چیلنج