خوارجیوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ، سیکورٹی فورسز کی کارروائی سے 2 خودکش بمباروں سمیت 5 خوارجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
احمد منصور: بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں خوارجیوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا ، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے حملہ ناکام بنا دیا
خوارجیوں نے دھماکہ خیز سے لدی گاڑی پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی ،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو خود کش بمباروں سمیت 5 خوارج مارے گئے جبکہ نائیک طاہر خان اور لانس نائیک طاہر اقبال بہاداری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ،
تاجروں کو کوئی شکایت ہے تو مجھے بتائیں،کسی اور سے چغلی کی ضرورت نہیں، بلاول
علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سینٹائزڈ آپریشن شروع کردیا گیا ، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عزم ہیں ،جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بلوچستان کے علاقے دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک
ویب ڈیسک:بلوچستان کے علاقے دکی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 5 شرپسندوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دکی کے علاقے میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 مسلح افراد ہلاک ہوئے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شرپسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم سےتھا۔
لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ سی ڈی ٹی حکام نے معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
آئی ایم ایف اجلاس، وزیر خزانہ امریکہ روانہ