Daily Ausaf:
2025-04-22@11:19:31 GMT

نئے کرنسی نوٹ ڈیزائن جاری ، کیسے نظر آتے ہیں؟دیکھیں

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹ ڈیزائن کر لیے ہیں۔سٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کی پوری سیریز ڈیزائن کی ہے، اور نوٹوں کے ڈیزائن بھی جاری کیے ہیں، جن میں 10، 20، 50، 100، 500، 1000، 5000 کے نوٹوں کے ڈیزائن شامل ہیں۔

500 روپے کے نوٹ کے 3 ڈیزائن سامنے آئے ہیں، جن میں سے ایک پر قائد اعظم کی جگہ فاطمہ جناح کی تصویر چھاپی گئی ہے، اور ایک نوٹ پر ایک طرف قائد اعظم کی تصویر جب کہ دوسری جانب بڑا بڑا ’پاک سرزمین شادباد‘ لکھا ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر اسٹیٹ بینک اعلان کیا تھا کہ رواں برس 2025 میں کرنسی نوٹ کے نئے ڈیزائن والے نوٹ مارکیٹ کر دیے جائیں گے، اور نئے کرنسی نوٹ کے نئے ڈیزائن مرحلہ وار پرنٹ کیے جائیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے مطابق اس وقت اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے نوٹوں کی تیکنیکی ویلیوایشن کی جا رہی ہے، اور انھیں جلد منظوری کے لیے کابینہ کے سامنے پیش کر دیا جائے گا، رواں سال ہی نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا شروع ہو جائے گا۔پہلے کتنی مالیت کا نیا کرنسی نوٹ آئے گا، ابھی یہ نہیں بتایا گیا ہے، تاہم نوٹ مرحلہ وار سرکولیشن میں آئی گے، یعنی مختلف مالیت کے نئے نوٹ ایک ساتھ نہیں بلکہ بتدریج جاری ہوں گے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نئے کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک

پڑھیں:

’اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی‘، خوشبو خان اس فیلڈ میں پھر کیسے آئیں؟

 فلم اسٹار خوشبو خان کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں انہیں زبردستی چائلڈ آرٹسٹ بنایا گیا۔

خوشبو خان حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 7سات سال کی عمر میں کام کرنا شروع کیا تھا اور 11 سال کی عمر تک وہ ہیروئن بن چکی تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ کسی پر یا کسی چیز پر اعتماد نہیں کرتیں۔ جو کچھ بھی انہوں نے دوسروں کے لیے کیا، اس کا کبھی کوئی صلہ نہیں ملا۔ انہوں نے اپنی زندگی میں بہت سی قربانیاں دیں لیکن بدلے میں صرف دھوکہ ہی ملا اور آخر میں وہ ایک ٹوٹے دل کے ساتھ تنہا رہ گئیں۔

خوشبو خان نے بتایا کہ انہوں نے کبھی اداکارہ بننے کا خواب نہیں دیکھا تھا، وہ ہمیشہ ایک استاد بننا چاہتی تھیں۔ مگر بچپن میں انہیں زبردستی چائلڈ آرٹسٹ بنا دیا گیا اور پھر یہ سب ایک معمول بن گیا۔ وہ مسلسل کام کرتی رہیں اور انہیں اپنی تعلیم مکمل کرنے کا بھی موقع نہیں ملا، جس کا آج بھی انہیں افسوس ہے۔ انہوں نے اپنے پورے خاندان اور یہاں تک کہ کزنز تک کو پال پوس کر بڑا کیا۔ وہ سب کی مالی مدد کرتی رہیں اور آج وہ سب اپنی زندگیوں میں سیٹلڈ ہیں، جبکہ وہ خود اکیلی رہ گئیں۔

اداکارہ کے مطابق وہ پچھلے چند سالوں میں ڈپریشن کا شکار رہی ہیں۔ وہ اپنے کمرے میں بیٹھی رہتی تھیں۔ ان کا دل چاہتا کہ وہ زور زور سے روئیں، اور وہ ایسا ہی کرتی تھیں۔ انہیں یہ تک نہیں معلوم تھا کہ یہ ڈپریشن ہے۔ انہوں نے خود ہی اس کیفیت سے نکلنے کی کوشش کی اور باہر آئیں۔ وہ آج بھی تنہا ہیں اور اب اس تنہائی کو شدت سے محسوس کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویٹرن اداکار آصف خان اپنی اداکارہ بہو سے ناراض

 واضح رہے کہ خوشبو خان کئی سالوں سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ وہ ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں کام کر چکی ہیں۔ خوشبو خان کی شادی اداکار ارباز خان سے ہوئی ہے، جو خود بھی ایک فلم اسٹار ہیں، اور اس جوڑے کے دو بچے ہیں۔

اس سے قبل ارباز خان کے والد آصف خان کا کہنا تھا کہ خوشبو سے شادی ان کے بیٹے ارباز کی بڑی غلطی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 5 سال ہوگئے ان کی بیٹے بہو سے ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

ویٹرن اداکار نے کہا کہ وہ اس شادی کے خلاف تھے لیکن ارباز خان نے پھر بھی کرلی اور اب اس ماحول میں پھنس کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیر اب جو ہوگیا سو ہوگیا، اب تو اس کے 2 جوان بچے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ارباز خان پاکستانی فلمیں تھیٹر خوشبو خان

متعلقہ مضامین

  • ’اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی‘، خوشبو خان اس فیلڈ میں پھر کیسے آئیں؟
  • روہت شرما خود کو آئینے میں دیکھیں سابق کپتان کی تنقید
  • پاکستانی یوٹیوبرز کے بینک اکاؤنٹس کیوں بند ہوئے، اصل سبب کیا بنا؟
  • پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد نیا پوپ کون ہوگا؛ انتخاب کیسے کیا جائے گا ؟
  • بینکوں سے قرض لے کر گاڑیاں خریدنے کے رجحان میں نمایاں اضافہ
  • بینکوں سے قرض لیکر گاڑیوں کی خریداری کا نیا ریکارڈ بن گیا
  • چین سے قرض ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر اٹھانے کا فیصلہ
  • کراچی: کپڑے وقت پر ڈیزائن کر کے نہ دینے پر شہری عدالت پہنچ گیا، جرمانہ عائد کرنے کی استدعا
  • نیا واٹس ایپ فراڈ: تصویر ڈاؤن لوڈ کرنے سے فون ہیک اور بینک اکاؤنٹ خالی ہونے کی حقیقت کیا؟
  • حکومت فیشن اور تخلیقی انڈسٹری کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریگی، جام کمال