Nawaiwaqt:
2025-04-22@14:21:43 GMT

پی آئی اے کے 8 بین الاقوامی روٹس بحال

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

پی آئی اے کے 8 بین الاقوامی روٹس بحال

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے 6 ماہ میں قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے 8 بین الاقوامی روٹس بحال کروا دیئے۔پی آئی اے کے 7 روٹس پر طیاروں کی کمی کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کیا گیا تھا۔ جبکہ اسلام آباد سے پیرس کے ایک روٹ پر ایاسا کی جانب سے پابندی عائد تھی۔ تاہم وزیر اعظم شہباز شریف کے اقدامات کے باعث 8 بین الاقوامی روٹس کو بحال کروا دیا گیا۔قومی ایئرلائن کے اسلام آباد سے پیرس کے لیے روٹ کو 4 سال 5 ماہ بعد بحال کیا گیا۔ اور اسلام آباد سے پیرس کے لیے بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کو آپریٹ کیا جا رہا ہے۔بلوچستان کے ضلع تربت سے شارجہ کے لیے فلائٹ آپریشن کو 4 ماہ بعد بحال کیا گیا۔ اور تربت سے شارجہ پروازوں کے لیے طیارے کو آپریٹ کیا جا رہا ہے۔تربت سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر العین کے روٹ کو بھی 5 ماہ بعد بحال کروا دیا گیا۔ تربت سے العین کے دوطرفہ پروازوں کے لیے اے ٹی آر طیارے کو آپریٹ کیا جا رہا ہے۔گوادر سے مسقط کا روٹ بھی 13 مہینوں بعد بحال کر دیا گیا۔ اس روٹ پر بھی اے ٹی آر طیارے کو آپریٹ کیا جا رہا ہے۔کوئٹہ سے جدہ کے روٹ کو 3 سال 4 مہینوں بعد بحال کیا گیااور کوئٹہ سے جدہ کے دوطرفہ پروازوں کے لیے سی ٹی آر طیارے کو آپریٹ کیا جا رہا ہے۔ فیصل آباد سے جدہ کا روٹ بھی 3 سال 4 ماہ بعد بحال کر دیا گیا۔فیصل آباد سے مدینہ کے لیے روٹ کو بھی 3 سال 4 مہینوں بعد بحال کروا دیا گیا۔ جبکہ لاہور سے کویت کے روٹ پر پروازیں 7 ماہ بعد بحال ہو گئیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کیا جا رہا ہے ماہ بعد بحال بحال کروا طیارے کو کیا گیا دیا گیا کے لیے روٹ کو

پڑھیں:

بالاکوٹ: 5 ماہ بعد شاہراہِ کاغان کو ناران تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

ویب ڈیسک:  پانچ ماہ کی طویل بندش کے بعد شاہراہِ کاغان کو ناران تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں برفباری سے شاہراہِ کاغان ٹریفک کیلئے بند ہونے سے ناران کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

شاہراہِ کاغان پر موجود بڑے گلیشیئرز کو کاٹ کر روڈ بحال کر دی گئی، روڈ بحال ہونے کے بعد سیاح اب ناران کی وادی کے دلفریب نظاروں اور یخ بستہ موسم کا لطف اٹھا سکیں گے۔

ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی

پولیس حکام کے مطابق وادی میں سیاحوں کیلئے انتظامات مکمل کرنے اور بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، آئندہ تین روز تک ناران میں سیاحوں کیلئے انتظامات مکمل کر لئے جائیں گے۔

این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہِ کاغان کو بابو سر ٹاپ تک کھولنے کا کام جاری ہے، ناران سے بابو سر ٹاپ تک مئی کے آخر تک روڈ کو مکمل بحال کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سمیت بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان
  • وہ بالی ووڈ اداکار جو اربوں روپوں کے ذاتی جیٹ کے مالک ہیں
  • امریکی جرائم کے بارے میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کو یمن کا خط
  • بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کا گرلز ہاسٹل میں قتل
  • پی ایس ایل 10: اتوار کی چھٹی بھی اسٹیڈیم کی رونق بحال نہ کرسکی
  • پنجاب بارکونسل میں دو روزہ بین الاقوامی مصالحت و ثالثی ٹریننگ کا آغاز
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
  • بالاکوٹ: 5 ماہ بعد شاہراہِ کاغان کو ناران تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
  • چینی، بھارتی طلبا کی ویزا قوانین پر ٹرمپ کے خلاف قانونی جنگ
  • نیشنل پولیس اکیڈمی کی بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل تنظیم نو کی جا رہی ہے، وزیرداخلہ