نوکریاں ہی نوکریاں ! !! بے روزگاروں کیلئے بڑی خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
پی آئی اے انتظامیہ نے ایئر کرافٹ ٹیکنیشنز کو ڈیلی ویجز بنیاد پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا، کنٹریکٹ پر بھرتی کے لیے انٹرویو شروع کردیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن میں 110 انجینئرز اور ٹیکنیشنز کے استعفوں کے معاملے پر ایئرلائن انتظامیہ نے ایئر کرافٹ ٹیکنیشنز کو ڈیلی ویجز بنیاد پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ حکام نے اپرنٹس شپ کرنے والے امیدواروں کو طلب کر لیا، ذرائع نے بتایا کہ کنٹریکٹ پر بھرتی کے لیے انٹرویو شروع کردیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر کرافٹ انجینئرز کو بھرتی کرنے کے لیے فیصلہ نہیں کیا گیا، ایئر کرافٹ انجینئرز کا آخری فریش بیچ 2016 میں بھرتی کیا گیا تھا۔
یاد رہے قومی ایئر لائن پی آئی اے سے چند ماہ میں سیکڑوں استعفے جمع کرائے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز آف پاکستان (سیپ) کے سیکریٹری جنرل نے پی آئی اے انتظامیہ کو ایک خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ قومی ایئر لائن سے انتہائی ہنر مند ایئر کرافٹ انجینئرز، آفیسر انجینئرز، اور تکنیکی ماہرین کے خیرباد کہنے کا معاملہ انتہائی خطرناک ہے۔
خط میں یہ تشویش ناک نشان دہی کی گئی ہے کہ حالیہ کچھ ماہ کے دوران سیکڑوں استعفے جمع کروائے جا چکے ہیں، اور بہت سے دیگر ہنر مند مستفعی ہونے کا ارادہ کر چکے ہیں، اتنی بڑی تعداد کا قومی ادارے کو چھوڑنا ہنر مند افرادی قوت کی سنگین کمی کا سبب بن سکتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایئر کرافٹ انجینئرز پی ا ئی اے پر بھرتی
پڑھیں:
عاقب جاوید فارغ، قومی ہیڈ کوچ کی تلاش شروع
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مسلسل شکستوں اور قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار دیدیا۔ بورڈ کی جانب سے اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عبوری ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے عاقب جاوید کی سربراہی میں گرین شرٹس کو مسلسل شکستیں دیکھنا پڑیں۔
عاقب جاوید کے دور میں پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہوا جبکہ دورہ نیوزی لینڈ میں بدترین شکست ہوئی، 7 میچز میں قومی ٹیم محض ایک فتح حاصل کرسکی۔
قبل ازیں سابق ہیڈکوچ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی جیسے تجربہ کار کوچز کو بھی گزشتہ سال محض چند ماہ ذمہ داریاں پوری کرکے جبری طور پر رخصت کردیے گئے تھے۔ ادھر بورڈ کی جانب سے ہیڈکوچ کیلئے جاری کردہ اشتہار میں لیول 3 کوچنگ سرٹیفیکٹ اور 10 سال کا تجربہ مانگا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عبوری ذمہ داریاں سرانجام دینے والے عاقب جاوید اب ہیڈ کوچ بننے میں دلچسپی نہیں رکھتے تاہم ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر بننا چاہتے ہیں۔
ب فارم کیلئے نادرا دفتر جانے کا جھنجھٹ ختم