کراچی:

سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے قوانین میں ترمیم کی منظوری دیدی۔

قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر سکندر شورو کی صدارت میں ہوا، جس میں وزیر تعلیم سردار شاہ، وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار ، جمیل احمد سومرو، صابر قائم خانی، محمد فاروق، محمد ریحان، ماروی فصیح، شازیہ کریم، شوکت شیراز، عروبہ راشد ربانی، ملیحہ منظور، یوسف بلوچ، روما مشتاق مٹو اور سیکرٹری یویورسٹیز نے شرکت کی۔ 

قائمہ کمیٹی نے سندھ کی یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے قوانین میں ترامیم کے معاملے پر قائمہ کمیٹی نے حکومتی ترامیم کی تجاویز کی منظوری دیدی ۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ یونیورسٹیز ترمیمی بل دوبارہ  اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ اب ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ہولڈر افراد کو وی سی لگایا جا سکتا ہے۔ قائمہ کمیٹی نے کیڈر افسران کے ساتھ اہلیت کے حامل سول سوسائٹی اور دانشوروں کو بھی وی سی لگانے کی تجویز دی ہے۔ اپوزیشن کو پہلے بل پر اعتماد میں لیا تھا لیکن آج قائمہ کمیٹی میں اپوزیشن اراکین نے پتا نہیں کیوں ترامیم کی مخالفت کی۔

بعد ازاں ایم کیو ایم کے رکن قائمہ کمیٹی صابر قائمخانی  نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے بل کی بھرپور مخالفت کی ہے۔ قائمہ کمیٹی میں حکومتی اکثریت کے باعث ترامیم کی منظوری دیدی گئی ہے۔ سندھ حکومت صوبے میں اکیڈمیا کو تباہ کر رہی ہے۔

دریں اثنا جماعت اسلامی کے رکن کمیٹی محمد فاروق نے کہا کہ میں قائمہ کمیٹی کا رُکن نہیں، ترامیم کیخلاف اسمبلی میں تجاویز پیش کیں اس حیثیت میں اجلاس میں شریک ہوا۔ قائمہ کمیٹی میں ایم کیو ایم کی طرف سے صابر قائمخانی کے علاوہ دیگر 2 اراکین شامل نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے اراکین قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے غائب کیوں تھے، مخالفت کیوں نہیں کی۔قائمہ کمیٹی نے ترمیمی بل میں کیڈر افسران کے ساتھ سول سوسائٹی اور دانشوروں کو بھی وی سی لگانے کی سفارش کر دی ہے۔ قائمہ کمیٹی کے فیصلے کو جماعت اسلامی کی طرف سے رد کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قائمہ کمیٹی نے کی منظوری دیدی ترامیم کی ایم کی

پڑھیں:

کراچی؛ ای چالان سسٹم کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل

کراچی:

شہر میں ای چالان سسٹم کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی وزیرداخلہ ضیاالحسن لنجار کی سربراہی میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سمیت اراکین اسمبلی پر مشتمل اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں ٹریفک کے انتظام کے لیے متعارف کردہ ای چالان سسٹم کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، دیگر اراکین میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی اور  اراکین صوبائی اسمبلی آصف خان، فاروق اعوان، سعدیہ جاوید، افتخار عالم، طحہ احمد، شبیر قریشی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ، سیکریٹری محکمہ قانون، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کراچی رینج اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس رکن کے ساتھ ساتھ سیکریٹری کے طور پر شامل ہیں۔

کمیٹی کی ذمہ داری کراچی میں ٹریفک کے لیے متعارف کردہ ای چالان سسٹم 2025 کا جامع جائزہ لینا، ٹریفک جرمانوں سے متعلق پالیسی پر بھی غور کیا جائے گا اور سسٹم کو مؤثر اور صارف دوست بنانے کی سفارشات تیار کی جائیں گی اور ای چالان سسٹم کا مکمل تجزیہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • آئین کا مقصد، ترامیم یا نفاذ ؟
  • عالمی بنک نے پاکستان کیلئے 40، اے ڈی بی نے 54 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
  • سی ڈی ڈبلیو پی نے 10ارب کے 4منصوبوں کی منظوری دیدی
  • کراچی؛ ای چالان سسٹم کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل
  • خیبر پختونخوا کابینہ نے اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دیدی
  • گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو عام انتخابات ,صدرمملکت نے منظوری دیدی  
  • انکم ٹیکس رولز میں ترمیم کا مسودہ جاری، ایکٹو ٹیکس پیئرز کیلئےنیاطریقہ کارمتعارف
  • بھارت میں اذان پر پابندی
  • امریکا نے پاکستان کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کیلئے جدید ٹیکنالوجی فروخت کرنے کی منظوری دیدی
  • امریکا نے پاک فضائیہ کے ایف16 بیڑے کیلئے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دیدی