اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حتمی حج پیکج کا اعلان کردیا۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق لانگ حج پیکج کی حتمی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار مقرر کی گئی ہے اور شارٹ حج پیکج 11 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگا۔

ترجمان مذہبی امور کا بتانا ہے کہ حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10 فروری وصول کی جائے گی، سرکاری حج اسکیم میں محدود تعداد میں نشستیں باقی ہیں۔

ترجمان کےمطابق نئی درخواستوں کی وصولی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 30 جنوری تک ہوگی تاہم شارٹ حج کی بکنگ مکمل ہوچکی ہے اور خالی نشستوں پر صرف لانگ حج پیکج کی بکنگ ہوگی۔ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ 31 جنوری تک جاری رہے گی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: حج پیکج

پڑھیں:

ٹھٹہ میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔

کراچی(نیوز ڈیسک)ٹھٹہ میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔کھیئل داس کوہستانی تعزیت کے بعد واپس جا رہے تھے کہ بس اسٹاپ کے قریب کینال منصوبے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے نعرے لگائے اور وزیرمملکت کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی اور ٹماٹر پھینکے۔

کھیئل داس کوہستانی نے اس واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ ان کی گاڑی پر حملہ اور پتھراؤ کیا گیا تاہم ڈرائیور گاڑی کو وہاں سے تیزی سے نکال کر لےگیا، ایس ایس پی کو واقعے سے آگاہ کردیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کھئیل داس کوہستانی کو فون کیا اور کہا کہ حملہ ناقابل قبول اور افسوس ناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات سیاسی عدم برداشت اور قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ شہباز شریف نے سندھ حکومت کو واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت بھی کی۔

آج اسلام آباد اورکشمیرمیں آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک کا امکان

متعلقہ مضامین

  • ادائیگی کے باوجود 67 ہزار پاکستانیوں کے حج کی سعادت سے محروم رہ جانے کا خدشہ
  • ہمارے حاجی وی وی آئی پی کی طرح حج کریں گے: وفاقی وزیر مذہبی امور
  • 67 ہزار عازمین حج کا کوٹہ بحال کرنے کی کوشش کی، سعودی عرب نے 10 ہزار کی اجازت دی ہے، وزیر مذہبی امور
  • پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا
  • وزیر مذہبی امور کا 67 ہزار عازمین کے حج پر جانے یا نہ جانے کے سوال کا جواب دینے سے گریز
  • وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والا شخص رہا
  • ٹھٹہ میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔
  • وزیرمملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی پر شرپسندوں کا حملہ
  • وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پرفائرنگ، محفوظ رہے
  • وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں پتھراؤ و حملہ