سر پر وزنی چیز گرنے سے بچی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی کے علاقے لانڈھی میں سر پر وزنی چیز سے گرنے سے 6 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لانڈھی نمبر4 حنفیہ مسجد کے قریب واقع گھرمیں وزنی چیزسر پر گرنے سے کمسن بچی جاں بحق ہو گئی۔ بچی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفیہ بچی کی شناخت 6 سالہ میما دختر عمران کے نام سے کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بچی گھرمیں ڈیوائیڈر گرنے کے نتیجے میں دب کر جاں بحق ہوئی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید معلومات اکٹھا کی جا ہی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گلگت، شدید بارشوں کے باعث دیوار گرنے سے دو بچیاں جاں بحق
گلگت کے سب ڈویژن جگلوٹ میں عمارت کی دیوار شدید بارشوں کے باعث گر گئی جس کے نتیجے میں دو بچیاں شدید زخمی ہو گئیں۔ مقامی لوگوں نے زخمی بچیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت گلگت بلتستان میں گزشتہ دو روز سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گلگت میں شدید بارش کے باعث دیوار گرنے سے دو کمسن بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔ اطلاعات کے مطابق گلگت کے سب ڈویژن جگلوٹ میں عمارت کی دیوار شدید بارشوں کے باعث گر گئی جس کے نتیجے میں دو بچیاں شدید زخمی ہو گئیں۔ مقامی لوگوں نے زخمی بچیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔