اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تبدیلی کے محرک اور خوشحال مستقبل کی ضمانت نوجوان ہیں، انہیں پالیسی سازی میں شامل کرنا ہوگا۔
 

کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو تبدیلی کی نوید قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی ترقی و پالیسی سازی میں نوجوانوں کا کردار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ تعلیم کو فروغ دے کر نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا سکتا ہے، کیوں کہ نوجوان ہی پرامن اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں۔

وزیراعظم نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دولت مشترکہ رکن ممالک کے درمیان شرکت داری کے لیے یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کو نوجوانوں کی ترقی و بہبود کا فلیگ شپ پروگرام قرار دیا اور کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کا بانی رکن ہے، جو اس پلیٹ فارم کو شراکت داری اور اتفاق رائے کا اہم ذریعہ سمجھتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  دولت مشترکہ کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر کے افراد پر مشتمل ہے، جنہیں جدید ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی 70 فیصد آبادی بھی 30 سال سے کم عمر کے افراد پر مشتمل ہے، جو ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان آج کے دور میں تبدیلی کے محرک ہیں اور قومی تعمیر کی کوششوں میں ان کی شرکت یقینی بنانی ہوگی۔ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت 6 لاکھ مستحق طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے، جو کورونا وبا کے دوران تعلیم کا ذریعہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ دانش اسکولز کی مدد سے کم وسائل رکھنے والے طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے، جن کا دائرہ کار آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اوربلوچستان سمیت ملک کے دور دراز علاقوں تک بڑھایا جا رہا ہے۔اسی طرح پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے کم مالی وسائل کے حامل طلبہ کو وظائف فراہم کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس سیکرٹریٹ کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ نوجوان قیادت کے کردار کو مضبوط بنانے کا موثر پلیٹ فارم ہے، جو نوجوان نسل کے مابین مکالمے کے فروغ میں معاون ہوگا۔ وزیراعظم نے نیشنل یوتھ کونسل کے ارکان سے حلف لیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں میں ایوارڈز تقسیم کیے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع

—فائل فوٹو

سیشن کورٹ لاہور نے طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت میں 22 دسمبر تک توسیع کر دی۔

طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج سیف اللّٰہ ہنجرا کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج نے سماعت کی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مستقبل میں انٹرویوز اور بھرتیوں میں اے آئی کورسز شرط بننے کا امکان ہے، وفاقی وزیر تعلیم
  • پنجاب اسمبلی میں نوجوانوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی عمر کم کرنے کی قرارداد جمع
  • اس وقت ملک میں گلا سڑا نظام چل رہا ہے جو نوجوان کو مایوس کر رہا ہے،حافظ نعیم الرحمان
  • پی ایس ایل اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ٹیموں میں نمائشی میچ کا امکان
  • لڑکیوں نے مستقبل میں صرف کچن نہیں بلکہ ملک کا مستقبل سنبھالنا ہے: جعفر مندوخیل
  • طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • فیض حمید کو سزا: مستقبل کی سیاست و عسکری نظم کے لیے کتنی اہم ہے؟
  • پنجاب خوشحال صوبہ ہے تو 51 لاکھ خاندان غریب کیوں ہیں؟ مزمل اسلم
  • مستقبل کس کا ہے؟
  • پنجاب واقعی اتنا خوشحال صوبہ ہے تو 51 لاکھ غریب خاندان کیوں ہیں؟ مزمل اسلم