وزارت مذہبی امور نے حتمی حج پیکج 2025کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
وزارت مذہبی امور نے حتمی حج پیکج 2025کا اعلان کردیا۔ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ لانگ حج پیکج کی حتمی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار مقرر کی گئی ہےجبکہ شارٹ حج پیکج کی قیمت11لاکھ 50ہزار روپے ہو گی۔
ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10فروری کو وصول کی جائیگی، سرکاری حج سکیم میں محدود تعداد میں نشستیں باقی ہیں،نئی درخواستوں کی وصولی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 30 جنوری تک ہوگی ۔شارٹ حج کی بکنگ مکمل ہوچکی ہے اور خالی نشستوں پر صرف لانگ حج پیکج کی بکنگ ہوگی،ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ 31 جنوری تک جاری رہے گی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جمہوریہ روانڈا کے وزیر برائے خارجہ امور پاکستان کا دورہ کریں گے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جمہوریہ روانڈا کے وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون 21 تا 22 اپریل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ روانڈا کے وزیر خارجہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سے باضابطہ مذاکرات کریں گے، وہ وزیر اعظم اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جمہوریہ روانڈا کے وزیر برائے خارجہ امور و بین الاقوامی تعاون پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جمہوریہ روانڈا کے وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون 21 تا 22 اپریل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ روانڈا کے وزیر خارجہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے باضابطہ مذاکرات کریں گے، وہ وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسلام آباد میں جمہوریہ روانڈا کے ہائی کمیشن کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے، روانڈا کے وزیر خارجہ کاروباری برادری کے نمائندگان سے بھی ملاقات کریں گے۔