چینی سرمایہ کاروں نے پولیس کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی:
چینی سرمایہ کاروں نے سندھ ہائی کورٹ میں پولیس کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔
درخواست چینی سرمایہ کاروں کے وکیل پیر رحمٰن محسود ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے درخواست گزار چائینز کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی ہے، جس کے بعد درخواستگزار سندھ حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔
مزید پڑھیں: چینی سرمایہ کاروں کے پولیس پر بھتہ خوری اور ہراسانی کے الزامات، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
انہوں نے کہا کہ درخواستگزار سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ 6 چینی سرمایہ کاروں نے سندھ پولیس کی جانب سے بھتہ خوری اور دیگر الزامات کے تحت سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: چینی سرمایہ کاروں کی پولیس کے خلاف درخواست پر صوبائی وزیر داخلہ کا نوٹس
سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسر اسد علی نے کہا کہ چینی سکیورٹی سے مطمئن ہیں اور انہوں نے بھی یہی کہا ہے کہ جو انتظامات کیے گئے ہیں، وہ اطمینان بخش ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چینی سرمایہ کاروں
پڑھیں:
سندھ ہائیکورٹ: صارم برنی کی درخواست ضمانت ساتویں مرتبہ مسترد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-08-15
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے دستاویزات میں ردوبدل اور انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزم صارم برنی کی ساتویں درخواستِ ضمانت بھی مسترد کر دی۔ سماعت کے دوران وکیل صفائی راج علی واحد کنور نے مؤقف اختیار کیا کہ ضمانت پر رہائی ملزم کا قانونی حق ہے جبکہ صارم برنی انسانی حقوق کے شعبے میں نمایاں خدمات رکھتے ہیں اور انہیں بلاوجہ انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ وکیل صفائی نے کہا کہ ڈیڑھ برس سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مگر اب تک ٹرائل کا آغاز نہیں ہوسکا، لہٰذا ملزم کو استغاثہ کے رحم و کرم پر جیل میں سڑنے کے لیے نہیں چھوڑا جاسکتا۔ سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف الزامات سنگین نوعیت کے ہیں اور انہیں امریکی قونصل خانے کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔ سرکاری وکیل کے مطابق اگر ملزم کو ضمانت مل گئی تو وہ گواہوں اور شہادتوں پر اثرانداز ہوسکتا ہے، اس لیے درخواست منظور نہیں کی جانی چاہیے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ملزم صارم برنی کی جانب سے اس سے قبل دائر کی گئی متعدد درخواستیں سیشن عدالت، وفاقی اینٹی کرپشن عدالت اور سندھ ہائیکورٹ میں مسترد ہوچکی ہیں۔ صارم برنی کو ایف آئی اے نے جون 2024 میں وطن واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔