کراچی ائیرپورٹ؛ جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7 کتے پکڑ لیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی ائیرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7 کتوں کو پکڑ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایدھی فاونڈیشن نے کراچی ائیرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7 کتوں کو پکڑ لیا۔ ائیرپورٹ پر کتوں کے باعث طیاروں کے حادثات کا خدشہ ہوتا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ( پی اے اے) نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ لینڈ سائیڈ پر آوارہ کتوں کی ویڈیو پر نوٹس لیا تھا۔
مزید پڑھیں:کراچی ایئرپورٹ پر کتوں کی بہتات ، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹس لے لیا
اس سے قبل ترجمان پی اے اے نے بیان میں کہا تھا کہ مسئلے کے حل کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایئرپورٹ 3700 ایکڑ پر مشتمل ہے اور لینڈ سائیڈ گنجان آباد علاقوں سے گھرا ہوا ہے۔ پی اے اے نے لینڈ سائیڈ ایریا میں صفائی کے لیے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں اور ضلعی انتظامیہ سے آوارہ کتوں کی روک تھام کے لیے تعاون جاری ہے۔ صوبائی قانون آوارہ کتوں کو مارنے کی اجازت نہیں دیتا جس سے تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی ائیرپورٹ پر صفائی کے ناقص انتظامات، عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی
پی اے اے کے مطابق یہ ایک مسلسل عمل ہے اور مقامی انتظامیہ سے اس حوالے سے کوششیں تیز کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایدھی فاؤنڈیشن سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ ایئر سائیڈ جہاں مین فلائٹ آپریشن ہوتا ہے مکمل طور پر فینس سے محفوظ ہے اور 24 گھنٹے عملے کی نگرانی میں ہے۔ ایئر سائیڈ پر کسی بھی ممکنہ دراندازی کے لیے مکمل حفاظتی انتظامات موجود ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کراچی ائیرپورٹ پی اے اے
پڑھیں:
صوبائی مشیر صحت کا کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال مانسہرہ کا اچانک دورہ، ناقص انتظامات پر برہم
مشیر صحت احتشام علی نے کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال مانسہرہ کا اچانک دورہ کیا اور ناقص انتظامی امور پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ڈی جی ہیلتھ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔
مشیر صحت احتشام علی عوامی شکایات پر کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال مانسہرہ پہنچ گئے جہاں ناقص انتظامی امور پر انتظامیہ کی سرزنش کی۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں چکن پاکس کی وبا پھیلنے لگی، ایمرجنسی نافذ
مشیر صحت نے گریڈ 19 کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد طارق کو ناقص انتظامی امور پر ڈی جی ہیلتھ روپرٹ کرنے کی ہدایت کردی جبکہ اسپتال کا انتظامی چارج ٹائپ ڈی ہسپتال بفہ کے ایم ایس ڈاکٹر محمد نعیم کو سونپ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کی انتظامی امور پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جو کام نہیں کرتا یا ڈیلیور نہیں کرسکتا وہ ایسے ہی جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خیبر پختونخوا محکمہ صحت مشیر صحت