پیکا ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سےمنظور
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا گیا۔ پیکا ترمیی بل پیش کرنے کی تحریک رانا تنویر نے پیش کی تھی، اس دوران سینیٹ میں اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی اور احتجاج کیا۔ پیکا ایکٹ ترمیم پر سینیٹ گیلری سےصحافی واک آؤٹ کر گئے تھے۔شبلی فراز نے اس موقع پر سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازی ہمارا کام ہے، قانون بغیر مشورے کے پاس کرایا جا رہا ہے، پیکا ایکٹ جن سے متعلق ہے آپ ان سے مشاورت کرتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر قانون کا مقصد بھلائی ہے تو کوئی اس سے اختلاف نہیں کرتا، معاملہ اس بل کے استعمال کا ہے، پیکا کا مقصد ایک سیاسی جماعت کو ٹارگٹ کرنا ہے۔علاوہ ازیں سینیٹ میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل منظوری کے لیے پیش کرنے کی تحریک بھی منظور کرلی گئی، ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔واضح رہے کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے متنازع پیکا ایکٹ ترامیم کے خلاف آج 28 جنوری کو ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پیکا ایکٹ سینیٹ میں
پڑھیں:
گورنر بلوچستان دورۂ روس مکمل کرکے وطن واپس روانہ
فائل فوٹوگورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل پانچ روزہ دورۂ روس مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔
پانچ روزہ دورے میں گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے سینیٹ پیٹرزبرگ کے گورنر الیگزینڈر بگلوف Beglov سے ملاقات کی جنہوں نے تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور دیا، اس موقع پر سفیر پاکستان جمالی محمد خالد بھی موجود تھے۔
گورنر بلوچستان نے تعلیمی اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر مائننگ یونیورسٹی اور بالٹک اسٹیٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی سمیت سینیٹ پیٹرز برگ کی سرفہرست بارہ جامعات نے پاکستانی کالجز کے ساتھ روابط قائم کرنے سے متعلق گورنر بلوچستان کو تجاویز پیش کیں۔
گورنر نے پاکستان اور روس کے کاروباری افراد کے ساتھ ظہرانے پر بھی ملاقات کی جس میں پانی صاف کرنے اور کچرے کو ری سائیکل کرنے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔