بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک اور مسلمان نوجوان مودی کے ہندوتوا ازم کی بھینٹ چڑھ گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہریانہ کے ضلع پلوال میں مشتعل ہجوم نے ایک ٹرک کو گھیرے میں لے لیا جس میں ایک گائے اور ایک بچھڑا موجود تھا۔

ٹرک میں یوسف نامی مسلمان نوجوان سوار تھا جس نے ہجوم کو بتایا کہ یہ گائے اور بچھڑا بیمار ہے جسے علاج کے بعد گھر لے جا رہا ہوں۔ 

تاہم مشتعل ہجوم نے ایک نہ سنی، یوسف اور اس کے ساتھ موجود ٹرک ڈرائیور کو لاٹھیوں، گھونسے اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

28 سالہ یوسف شدید زخمی ہوگیا جسے پہلے مقامی اسپتال اور پھر دہلی کے بڑے اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ 

یوسف کا ساتھی اور ٹرک ڈرائیور شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

بھارتی پولیس نے 10 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

واضح رہے کہ بھارت کی متعدد ریاستوں میں گائے کو ذبح کرنے پر پابندی عائد ہے اور اس قانون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاؤ ماتا رکھشا کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پشاور: آئس کے نشے نے نوجوان نسل کو جکڑ لیا، پولیس کی کارروائیاں بےاثر ثابت

پشاور میں آئس کے نشے نے نوجوان نسل کو جکڑ لیا. پولیس کی کارروائیاں بےاثر ثابت ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق پشاور کی گلیوں سے لیکر تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کا آئس جیسی خطرناک نشہ آور اشیاء کا استعمال لمحہ فکریہ ہے۔ جس نے نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بحالی مراکز میں مریضوں کے لگاتار اضافے نے ڈاکٹروں کو تشویش کا شکار کردیا ہے. مراکز میں وسائل محدود ہیں.علاج بھی طویل اور مہنگا ہے۔

دوسری جانب پولیس اور انسدادِ منشیات فورس کی آئس کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ مگر اسمگلنگ اور سپلائی چین اتنی مضبوط ہو چکی ہے کہ ایک گینگ کے پکڑے جانے کے بعد دوسرا فوراً متحرک ہو جاتا ہے.نشوں کے بڑھتے ہوئے رجحان سے سب سے زیادہ شہری پریشان ہیں، جن کا کہنا ہے کہ پولیس اگر اپنا کام ٹھیک سے کرتی تو حالات ایسے نہ ہوتے۔حل صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی نہیں. بلکہ معاشرتی بیداری، تعلیمی اداروں میں آگاہی اور والدین کی بروقت توجہ ہی نوجوانوں کو اس تباہ کن راستے سے بچا سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق
  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مزدا ٹرک حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 14 ہو گئی
  • افرادی قوت کے اثاثے کی بے قدری
  • بنگال شہر میں تشدد ہندو مسلم تقسیم کا نتیجہ ہے، فاروق عبداللہ
  • محبوبہ مفتی کا بھارتی سپریم کورٹ سے وقف ترمیمی قانون کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ
  • ‘پاکستان میرا دوسرا گھر ہے’ سر ویوین رچرڈز نے دل کھول کر اپنے تاثرات بیان کردیے
  • ہسپتال میں 77 سالہ بزرگ پر ڈاکٹر کا بہیمانہ تشدد ، ویڈیو وائرل
  • پشاور: آئس کے نشے نے نوجوان نسل کو جکڑ لیا، پولیس کی کارروائیاں بےاثر ثابت
  • کراچی: شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی
  • نوجوانوں میں مشہور ہوتا ’ہرے ناخنوں‘ کا رجحان کیا ہے؟