پشاورہائیکورٹ میں آئی ایم ایف اور دیگر اداروں سے سودی معاہدوں کیخلاف درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 ) پشاورہائی کورٹ میں آئی ایم ایف اور دیگر اداروں سے سودی معاہدوں کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے درخواست کی سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی. دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ آئی ایم ایف سے سود پر قرضے لیے گئے ہیں، سود کے بارے میں اللہ تعالی کے واضح احکامات ہے اسلام میں سود حرام ہے اور سود اللہ تعالی سے لڑائی کے مترادف ہے.
(جاری ہے)
عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ صدر مملکت اور وزیراعظم جب حلف اٹھاتے ہیں تو اس میں اقرار کرتے ہیں کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کریں گے جب کہ آئی ایم ایف سے سودی معاہدے کرکے صدر مملکت اور وزیراعظم نے حلف سے روگردانی کی ہے. درخواست گزار کے مطابق حلف کی خلاف ورزی پر صدر اور وزیراعلی کو عہدوں سے ہٹایا جائے خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کے سودی معاہدوں سے خود کو الگ کرے اور سودی معاہدوں سے لاتعلقی کا اظہار کرے بعد ازاں ججز نے ریمارکس دئیے کہ ہم اس کیس میں آرڈر کرتے ہیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سودی معاہدوں آئی ایم ایف
پڑھیں:
پی ایف یو جے دستور گروپ کی پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایف یو جے دستور گروپ کی پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
پی ایف یو جے کی درخواست بھی پہلے سے زیر سماعت کیس کے ساتھ یکجا کر دی گئی، سماعت کی آئندہ تاریخ مرکزی کیس کے ساتھ مقرر ہوگی۔
اس سے قبل پی ایف یو جے، اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواستیں بھی اسی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔
رومان رئیس کی بہن انتقال کر گئیں
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
مزید :